?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان پی ڈی ایم کی باتوں کا جواب دینے کے بجائے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں، اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کو تیار ہوں،انتخابی وقانونی اصلاحات کے لیے ہرسطح پر بات کریں گے تاہم کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ملک میں قیام امن کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں ملکی ،سیاسی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل گیا ۔ وزیراعظم نے انسد داد دہشت گردی کے جج آفتاب آفریدی کے قتل پر اظہار تشو یش کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وا قعے کی جلد سے جلد تحقیقات کر کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
عمران خان نے سابق فاٹا کے علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید متحرک کیا جائے ،امن و امان خراب کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
شیخ رشید نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دور ہ گلگت بلتستان اور وزارت داخلہ کے امور سے متعلق ا ٓگاہ کیا اور نئے منصوبوں میں پیش رفت سے متعلق وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ڈھائی سال میں عوام کوحقیقی کارکردگی کو نظر آئے گی، حکومت مہنگائی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے سٹے بازوں کے خلاف ’’ون ونڈو آپریشن ‘‘کا قانون لانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے ،اب کوئی سٹے باز نہیں بچے گا ،چینی کی قیمت طے کردی ہے،عوام کو سستی چینی ملے گی، پارٹی رہنما مہنگائی پر نظر رکھیں ، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ حکومتی ترجمان پی ڈی ایم کی باتوں کا جواب دینے کے بجائے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں۔مزید برآں وزیراعظم نے میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چودھری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی وکیل اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی
اکتوبر
Skateboarders Indonesia Ready to Win at the 2018 Asian Games
?️ 14 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
عاصم افتخار نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی وزارت خارجہ نے عاصم افتخار کو نیا ترجمان
اگست
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا تحریک انصاف کے بارے میں بیان
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے
جولائی
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
ریاض میں لاوروف کی گفتگو کا مرکزی موضوع فلسطین
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے پریس آفس TASS نے کل رات
ستمبر
اسپین کے ساحل پر آٹھ تارکین وطن کی المناک موت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: ہسپانوی ریلیف سروس نے اتوار کو اعلان کیا کہ اسے کینیری
نومبر
بجلی کی قیمتوں سے متعلق 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپیلیٹ
ستمبر