حماد اظہر کے نام محکمہ توانائی سندھ کا خط

?️

کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں گیس کا بحران جاری ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس کی عدم فراہمی کے پیش نظر محکمہ توانائی سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کر دیں۔

محکمہ توانائی سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ہم گیس کی پیداوار اور درست تقسیم کر کے دکھا سکتے ہیں، صوبے کو گیس پیدا کرنے کے باوجود اس کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ خط کے مطابق گذشتہ 3 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، گیس کی بندش اور لو پریشر کے نتیجے میں کراچی کے مکین مشکلات کا شکار ہیں، شہری ملازمتوں اور بچے بھوکے اسکول جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

وفاق کو لکھے خط میں کہا گیا کہ شہری لکڑی، کوئلے اور سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ سندھ کی گیس کی ضرورت 750 اور فراہمی 560 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، آئین گیس پیدا کرنے والے صوبے کو استعمال کا ترجیحی حق دیتا ہے۔ یاد رہے کہ کراچی میں گیس کے بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے تین ممبران قومی اسمبلی نے حماد اظہر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

جبکہ وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک نیوز کانفرنس میں کراچی میں گیس بحران کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے سارا ملبہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر ڈال دیا تھا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی نکل رہی ہے اور رواں سال گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی۔ گیس کی طلب بڑھتی جارہی ہے، سردیوں میں گھریلو گیس صارفین کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی، ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی انتخابات اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کی آئینی مدت میں کروانے کی سفارش

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن

ہمیں امریکی مشیروں کی کوئی ضرورت نہیں:عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری کا کہنا ہے

اسرائیلی کابینہ مکمل طور پر واشنگٹن کے کنٹرول میں:مصری میڈیا

?️ 25 اکتوبر 2025اسرائیلی کابینہ مکمل طور پر واشنگٹن کے کنٹرول میں:مصری میڈیا  مصر کے

ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک 21 سے 29 مئی تک لوڈشیڈنگ ختم کرے، ایم کیو ایم کا مطالبہ

?️ 21 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبہ

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا

?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا

طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

?️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش

قرآن پاک کی بے حرمتی کا ذمہ دار کون ہے؟ یمنی تنظیم

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی الحق پارٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی

روس ایک ماہ تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس اپریل میں ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے