حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے امیدوار ہیں

?️

لاہور (سچ خبریں) حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے امیدوار ہیں۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں موجود ہیں۔وہ امن و امان اوربلدیاتی نظام سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کریں گے. وزیراعظم عمران خان کا لاہور پہنچنے پر گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیر مملکت فرخ حبیب اور معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے.

وزیراعظم عمران خان نے گورنرپنجاب چوہدری سرورکی ملاقات کی گورنرپنجاب نےوزیراعظم عمران خان کودورہ برطانیہ پربریفنگ دی. انہوں نے بتایا کہ اسپیکربرطانوی پارلیمنٹ سمیت 100سے زائدشخصیات سے ملاقات ہوئی اور سب نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے جبکہ 20 سے زائدارکان برطانوی پارلیمنٹ جلدپاکستان کادورہ کریں گے. وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان امن کےساتھ کھڑاہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں عوام کی فلاح وبہبوداوربنیادی سہولتیں فراہم کرناحکومت کی ترجیح ہے. وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ وہ امن وامان اور بلدیاتی نظام سمیت مختلف اجلاس کی گورنر ہاﺅس میں صدارت بھی کریں گے.

مشہور خبریں۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کر دیا

?️ 6 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا

امریکی ٹینکوں کی پہلی کھیپ تائیوان پہنچی

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی فوج نے امریکہ سے کل 108 M1A2T ٹینک

الیکشن کمیشن 9 مارچ تک صدر کے انتخاب کیلئے تیار

?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد

بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی

ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات

امریکی خفیہ ادارے اپنی بڑی ناکامیوں کا جائزہ لینے پر مجبور

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:کانگریس کے دباؤ نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مجبور کیا

عرب ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کا ڈراؤنا خواب

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی محنت کشوں کی ان کے مشکل حالات اور عرب ممالک

ہندوستان کی جانب سے چینی شہریوں کے لیے ٹورسٹ ویزا جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کیا

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: ہندوستانی سفارت خانے نے چین میں بدھ (یکم اگست) کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے