🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں کہا کہ ہم حضورﷺکی تعلیمات ہی ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں اور ان پرعمل پیراہوکرہی ترقی کرسکتےہیں۔مولانا طارق جمیل نے بھی نوجوانوں کی کردارسازی پر زور دینے کے لئے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔
مشہور خبریں۔
تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے:پرویز الہیٰ
🗓️ 16 جون 2022لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں ریلیف تو
جون
یورپ کا طلاق کی شرح میں ریکارڈ قائم
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:یورپی یونین میں شادی کی شرح گزشتہ 56 سالوں میں 8
جون
بحرین سب سے زیادہ سیاسی جیلیں رکھنے والے عرب ممالک میں سرفہرست
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے ایک مرکز نے بحرین کے انسانی حقوق کے
ستمبر
ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری
🗓️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے
اپریل
تجارتی اور ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: شی جن پنگ
🗓️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے صدر شی جن پنگ نے آج اپنے دورہ ویتنام
اپریل
پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے، محمد اورنگزیب
🗓️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے
مئی
ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
🗓️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی
ستمبر
یورپی یونین کا چین کے بارے اظہار خیال
🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کے نائب ایگزیکٹو جو اس وقت بیجنگ اور
ستمبر