?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ جو کورم پورا کرنے کے قابل بھی نہیں انہیں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے دی گئیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سب صرف کسی مکمل بنانا ریپبلک یا پاکستان کے "ہائبرڈ نظام” میں ہی ہو سکتا ہے کہ جہاں خیبرپختونخواہ میں وہ سیاسی جماعتیں جو اسمبلی میں کورم پورا کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں انہیں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے دی گئیں، ماشاءاللہ۔
عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اتوار کے دن اپنے دروازے کھولتا ہے اور پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ کر گورنر کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ان "خیراتی ایم پی ایز” سے حلف لے اور پھر فوراً یہ عمل مکمل بھی ہو جاتا ہے سبحان اللہ، حالاں کہ جب سپریم کورٹ نے پہلے ہی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا تو اُس وقت الیکشن کمیشن کہاں تھا؟ کیا اُس وقت الیکشن کمیشن "سلیپ موڈ” پر تھا یا "ہائبرڈ وائرس” نے اُسے "اسٹریٹجک مفلوجی” میں مبتلا کر دیا تھا؟
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ سینیٹ کی حتمی فہرست عمران خان نے جاری کی ہے، بانی کا ہر فیصلہ اٹل اور حتمی سمجھا جاتا ہے، امیدواروں کی فہرست تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے فراہم کی گئی ہے اور اس میں کسی رائے یا مشاورت کی گنجائش موجود نہیں بلکہ پارٹی بانی کا ہر فیصلہ اٹل اور حتمی سمجھا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک میں تیزی آ رہی ہے اور اب صرف خیبرپختونخواہ ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں سے بھی عوام کی شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، بانی عمران خان کی جانب سے اپنے قانونی مشیروں اور بہنوں کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ان کی بھیجی گئی امیدواروں کی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے۔
مشہور خبریں۔
معیشت درست سمت میں ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے
جولائی
اسرائیل دنیا میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں بچوں کے
جون
افغانستان کا بینکاری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے: اقوام متحدہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے تین صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں
نومبر
کشمیر اور فلسطین کے حل طلب دیرینہ تنازعات کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازعات دنیا کے
اکتوبر
امریکہ کو یمن کی دھمکی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی
اکتوبر
18 بار عمر قید کی سزا پانے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:علی الرجبی نامی وہ فلسطینی مجاہد جو 18 بار عمر
اپریل
صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان
جنوری
کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیو کو مداحوں نے خوب پسند کیا
?️ 5 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر
اپریل