?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے جو غیر ملکی سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے وطن جانے سے بچ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جان اچکزئی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف مہم میں تمام حکومتی ادارے کام کر رہے ہیں، جو کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ بہانے سے بچ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخر تک 10لاکھ غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجنےکی کوشش ہے، چمن بارڈر سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چند دنوں میں غیرقانونی تارکین کی واپسی کاعمل سست پڑگیا۔
ان کا کہنا تھا 14 ستمبر کی شام دہشتگردوں نے ولی تنگی ڈیم کی حفاظت پر مامور فوج اور ایف سی کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا، ولی تنگی ڈیم ایک آسان ہدف تھا، دہشتگرد حملہ کرکے ڈیم اسٹرکچر کو تباہ کرنا چاہتے تھے، پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا، مقابلے میں تین دہشتگرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا حملہ آور دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئےتھے، آج تقریباً 38 دنوں بعد ولی تنگی کے علاقے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کی باقیات میں صرف انسانی ڈھانچہ ملا ہے، باقیات کے قریب سے گولہ بارود، ہتھیار اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے، یہ وہی دہشتگرد تھا جو 14 ستمبر کو ولی تنگی ڈیم پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کرنے آیا تھا۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا یہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا، دہشتگرد حملے میں ناکامی پر بھاگ گئے اور ساتھی کی لاش پہاڑوں میں چھوڑ گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
صنعا پر سعودی جارح اتحاد کا دوبارہ حملہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
کوہستان میگا کرپشن سکینڈل،نیب کی کارروائی میں ہیڈکلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی ، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد
?️ 19 مئی 2025ایبٹ آباد: (سچ خبریں) کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں مزید اہم پیش
مئی
حماه؛ شہر پر شام کی فوج کا کنٹرول
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی شہر حماه میں صورتحال میں امن کی خبریں آئیں ہیں،
دسمبر
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجشسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست
جنوری
بائیڈن میں ڈیمنشیا کی علامات
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے 81 سالہ جو بائیڈن کی
جون
دن رات بمباری، رات دن قتل عام
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف
اکتوبر
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی خضر عدنان کی حالت ابتر
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شیخ خضر
اپریل
لاہور: جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکر لی گئی
?️ 23 جون 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکے
جون