جنوبی پنجاب میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن کو مل کر آگے بڑھنے کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پراتحاد ضروری ہے، اپوزیشن آئے اورجنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی آسانی ، سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ، ہمیں مل کر آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے ، تحریک انصاف کے منشورمیں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے، اپوزیشن اسے حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دے۔

خیال رہے کہ اسی معاملے پر2 روز قبل سینیٹ اجلس میں میں شاہ محمود قریشی اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی میں گرما گرم بحث بھی ہوئی ، سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پرآمنے سامنے آئے  اس دوران شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کے لیے 2 تہائی اکثریت چاہیے ، جس پر سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا مطالبہ نہیں کیا صوبے کا مطالبہ کیا تھا ، جنوبی پنجاب صوبے کے لیے حکومت کے پاس اکثریت نہیں تو ہم سے بات کریں ، اس معاملے پر کسی سیاسی جماعت سے بات ہوئی ہی نہیں ہے ، جب ہماری حکومت تھی تو ہمارے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود اتفاق رائے سے 104 ترامیم کی گئیں۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے پر پیپلز پارٹی سے ساتھ دینے کا وعدہ مانگ لیا ، ۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کبھی لیٹ نہیں ہوتا ، اگر نیت درست اور آپ واقعی چاہتے ہیں کہ صوبہ بنے تو پیپلز پارٹی ساتھ دینے کا وعدہ کرے ، بات آگے لے کر چلتے ہیں اوروں سے بات اور اتفاق رائے کی کوشش کرتے ہیں ، جو انتظامی طور پر ممکن تھا وہ اقدامات ہم نے کیے ہیں تاکہ ایک سمت دے دیں آئینی ترمیم اور قرارداد درکار ہے، اس کے لیے ہم سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

مہنگائی میں اضافے سے قوت خرید بھی بڑھ گئی

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے

اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر افریقی تارکین وطن کے خلاف جرائم پر تنقید

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنی ایک رپورٹ

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یاترا کے نام پر پیراملٹری فورسز کی مزید300 کمپنیاں تعینات کررہا ہے

?️ 5 جون 2023جموں: (سچ خبریں) بھارت آئندہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ جموں

صیہونی حکومت کے جال میں پھنسنے سے بچنے میں حزب اللہ کی ہوشیار پوزیشن

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: رائی ال یوم کے چیف ایڈیٹر نے یہ بیان کرتے

ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:   شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے پیر کی

جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود جج کا تقرر نہ کرنے پر اٹارنی جنرل عدالت طلب

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود سینئر وکیل طارق

سستی گیس سے بجلی بنا کر مہنگی بیچنےوالوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے، مصدق ملک

?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا اختلافات کا شکار

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے