?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بتایا جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے، بشریٰ بی بی کو مکمل طور پر اکیلے رکھا گیا ہے تاکہ انکا بریک ڈاؤن ہو اور یہ مجھ سے ڈیل کر سکیں لیکن میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہورہا کیا سابق وزیراعظم کے ساتھ یہ ہونا چاہیئے ؟ ہم پوچھتے ہیں who are you؟ ہم 20 منٹ عمران خان کے ساتھ رہے لیکن بشریٰ بی بی کو نہیں لایا گیا تو ہم نے جیل میں احتجاج ریکارڈ کروایا کہ اگر بشریٰ بی بی کو نہ لایا گیا تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے، اس پر انہوں نے ہمیں دھمکی لگائی کہ اگر آپ نے احتجاج بند نہ کیا تو آپ کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگ جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی ناکے لگا دیئے گئے، پولیس نے سرچ آپریشن کے باعث اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیئے ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا، اس دوران علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کو تلاشی کے بعد ہی جانے کی اجازت دی گئی۔


مشہور خبریں۔
جیل کی بیرک سے خیبرپختونخوا کا نظام نہیں چلایا جاسکتا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 23 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ
جون
افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ
ستمبر
مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 18
نومبر
اسرائیل ایک عظیم سیاسی قتل کے منتظر
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم میں ایک نوٹ
فروری
جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر
?️ 24 دسمبر 2025جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر جاپانی
دسمبر
چاڈ کے صدر کا قتل
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے
اپریل
ایران نے سکھایا صیہونی حکومت کو سخت سبق
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے ہاتھوں شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید سید حسن
اکتوبر
روسی صدر کا یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں اہم بیان
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو، مغرب کے برعکس،
جولائی