🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو 3 سال کے لیے وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں، صدر مملکت نے ان کی بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) (13) کے تحت دی ہے۔
خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اقبال حمید الرحمٰن کو وفاقی شرعی عدالت کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں تجاویز کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی تھی، سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے اس عہدے کے لیے اقبال حمید الرحمٰن کا نام تجویز کیا تھا۔
واضح رہے کہ اقبال حمید الرحمٰن 2013 سے 2016 تک سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، 2016 میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر قانونی تعیناتیوں کے الزامات کے بعد عدالت کے اعلیٰ جج کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہیں 3 جنوری 2011 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں 25 فروری 2013 کو سپریم کورٹ میں جج کے طور پر تعینات کیا گیا۔
سپریم کورٹ سے انہوں نے اُس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب 2011 سے 2012 کے آخر تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی جانب سے کی گئی تعیناتیوں، ڈیپوٹیشنز اور دوبارہ تعیناتیوں کو سپریم کورٹ کے اس وقت کے جج امیر ہانی مسلم نے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد وقاص کی جانب سے اقبال حمید الرحمٰن کی بحالی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک ریفرنس بھیجے جانے کے بعد معاملات مزید پیچیدہ ہوگئے تھے۔
اقبال حمید الرحمٰن کا تعلق قانونی چارہ جوئی کرنے والوں اور ججز کے خاندان سے ہے، ان کے والد مرحوم جسٹس حمود الرحمٰن کو 1953 میں مشرقی پاکستان کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا جہاں سے 1954 میں انہیں ڈھاکا ہائی کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دی گئی۔
مشہور خبریں۔
یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ
🗓️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں
ستمبر
پی آئی اے نجکاری: بولی دہندگان کے انتخاب کیلئے پیشگی اہلیت کے معیار کی منظوری
🗓️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے
اپریل
لکی مروت سے 2 فوجی اغوا، بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا
🗓️ 4 جنوری 2025 لکی مروت: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے
جنوری
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلی منتخب ہو گئے
🗓️ 29 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔عبدالقدوس
اکتوبر
پیوٹن کا عرب لیگ کے رہنماؤں کے نام پیغام
🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الجزائر میں منعقدہ 30ویں عرب لیگ
نومبر
غزہ میں 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے غزہ میں جنگ بندی کا
نومبر
پاکستان کیساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، نائب وزیراعظم یو اے ای
🗓️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور ان کے متحدہ
اپریل
سعودی عرب جانے فلائٹ کو ہنگامی طور پر کراچی ائیرپورٹ لینڈینگ کرنا پڑی
🗓️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سعودی شہر ریاض
دسمبر