جج کی رخصت: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہوگی

?️

اسلام آباد : (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہوسکے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے گزشتہ روز کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کو آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، 17 جنوری کو احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔

یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے، جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔

عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا۔

رقم (190 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سلامتی کونسل کا تل ابیب کے نئے جرائم کے بارے میں اجلاس 

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: سیاسی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل غزہ کے الدرج محلے

ضلعی عدلیہ میں جاکر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، جو ناقابل قبول ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے آئین اور قانون کی

غزہ کی صورتحال ناقابل بیان ہے: برطانوی ڈاکٹر

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:  غزہ میں ہونے والے المناک واقعات پر اپنے ردعمل کا

لاہور: این سی سی آئی اے کے 6 افسران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ، سوا 4 کروڑ روپے برآمد

?️ 31 اکتوبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) ضلع کچہری لاہورنے رشوت لینے کے مقدمے میں

ثمینہ پیرزادہ کا نور مقدم قتل کیس کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار

?️ 24 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے نور مقدم قتل

بائیڈن ریاض کو جارحانہ ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: رائٹرز

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکی

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے الیکشن سے قبل پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے