?️
کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سابق صدر کے استعفے سے متعلق یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ انہوں نے وزارت اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے تاہم انہوں نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے وزارت اعلی کے عہدے سے استعفی نہیں دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایک روز قبل بی اے پی کے اجلاس میں صدارت سے دستبردار ہونے اور نئی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔ اُن کی پارٹی سے دستبرداری کے بعد یہ افواہ زیر گردش تھی کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
اب جام کمال نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میں نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سےاستعفیٰ نہیں دیا‘۔قبل ازیں انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ بی اے پی میں کارکن کی حیثیت سے کام کریں گے۔ انہوں نے صدارت کا عہدہ دینے پر پارٹی اراکین اور کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’بلوچستان عوامی پارٹی برقرار ہے اور آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوگی‘۔گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدارت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا پہلا صدر ہونا میرے لیے باعثِ فخر ہے، پارٹی نے اعلیٰ جمہوری اقدار کا مظاہرہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بی اے پی میں کارکنان کا جو مقام ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے 3سال پارٹی کوبہترین انداز میں چلایا، انشااللہ بی اےپی بلوچستان میں مزید بڑھےگی، امید ہے نوجوان اور نئےاراکین پارٹی کی بنیاد کو مزید مضبوط بنائیں گے، امیدہے رفتہ رفتہ موقع پرست بی اے پی کی صفوں سے نکل جائیں گے‘۔
واضح رہے کہ بلوچستان کی اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعت نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایوان میں جمع کرائی تھی۔ تحریک عدم اعتماد چار نکاتی چارج شیٹ پر مشتمل تھی جس پر حزب اختلاف کے 16 اراکین کے دستخط تھے جبکہ اپوزیشن جماعت نے دعویٰ کیا تھا کہ اتحادی جماعت کے اراکین بھی قرارداد کی حمایت میں ہے۔
وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو واپس لینے یا ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر سرفراز بگٹی بلوچستان پہنچے، جہاں انہوں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


مشہور خبریں۔
15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ کیا 14 جج قابل نہیں تھے؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا سوال
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان
جون
ہم متحد چین کو مانتے ہیں:بھارت
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں کسی بھی یکطرفہ
اگست
شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا
اکتوبر
نیویارک کے چرچ میں دھماکا، 5 افراد زخمی
?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی ریاست نیویارک کے ایک چرچ میں ہونے والے دھماکے
فروری
علیمہ خان کی فرد جرم کی کارروائی چیلنج کرنے کی درخواست خارج
?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) علیمہ خان نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج
دسمبر
سعودی اور امریکی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب اپنی افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے
اگست
نیویارک میں صیہونیوں کے خلاف قیامت خیز مناظر
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک شہر میں امریکی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں
اکتوبر
چین کشیدگی کی تلاش میں نہیں ہے: امریکہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:امریکن نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ویرل ہائنس نے بدھ
مارچ