توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے ایک غیر متوقع اقدام اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کردی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ درخواست عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرنے والے رکن سندھ نثار احمد درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ کے روبرو کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، جب تک ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جاتے اُس وقت تک وہ یہاں پیش نہیں ہوسکتے۔

بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمد جتوئی نے ریمارکس دیے کہ ہم چارج فریم کردیں گے، آپ کو اپنے دفاع میں جو پیش کرنا ہے وہ آپ کی مرضی ہے۔

نثار درانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی جانب سے پہلے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروایا جائے پھر الیکشن کمیشن پروڈکشن آرڈر جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے گریز کیا تھا اور اب خواہش کی جارہی ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، دریں اثنا عدالت نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا کہ ان کے مؤکل بیماری کے باعث نہیں آسکے۔

اس پر الیکشن کمیشن کے رکن اکرام اللہ نے کہا کہ آپ نے یہ رویہ اپنا رکھا ہے کہ آپ یہاں حاضر نہیں ہوتے۔

بینچ کے سربراہ نے ریماکس دیے کہ اس معاملے پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

جب الیکشن کمیشن بینچ نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر سے ان کے مرکزی وکیل کی عدم موجودگی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود فورم کے سامنے موجود ہیں۔

اسد عمر نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی، ان کی درخواست پر الیکش کمیشن بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ اُس وقت تک فواد چوہدری کی صحت بھی بہتر ہو جائے گی اور آپ ان سے مل بھی سکیں گے، بعد ازاں عدات نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

افریقی عوام فرانس اور غیر ملکی ایجنٹوں کا انخلاء کیوں چاہتی ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں، نائیجر نے ملک کے صدر محمد بازوم کی

اقتصادی سروے23-2022: صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 3 فیصد تک سکڑ گیا

?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اقتصادی سروے

 کیا حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان معاہدے ہوگا ؟

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک حماس

صہیونی وزیر کی فلسطینی قیدیوں کی جائے حراست پرحملے کی مذمت 

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں سے متعلق انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں

ٹرمپ نے امریکی دارالحکومت میں نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی دارالحکومت میں نیشنل گارڈ کو

ترکی اسرائیل سے ایک اور قدم قریب

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان فضائی

اسرائیل فوری مقبوضہ لبنانی علاقوں سے افواج واپس بلائے۔ پاکستانی مندوب

?️ 11 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے

امریکہ جنگ کے ہتھیاروں میں ڈوب رہا ہے: بائیڈن

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    پنسلوانیا کی ولکس یونیورسٹی میں ایک تقریر میں، امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے