ایران کے خلاف جنگ امریکی بالادستی کے تابوت میں آخری کیل: مڈل ایسٹ مانیٹر

ایران کے خلاف

?️

سچ خبریں:مڈل ایسٹ مانیٹر کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی ناکامی نے امریکی عالمی طاقت کے زوال کو واضح کر دیا ہے۔ ایران کی طاقت نے ثابت کر دیا ہے کہ اب فوجی طاقت سے خطے کے سیاسی حقائق تبدیل کرنا ممکن نہیں۔

مڈل ایسٹ مانیٹر اپنی ایک اہم تجزیاتی رپورٹ میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی مہم جوئی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے امریکہ کے لیے ایک تزویراتی شکست قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کا یہ اندازہ غلط ثابت ہوا کہ بھاری فوجی دباؤ سے تہران جلد گھٹنے ٹیک دے گا۔ ایران نہ صرف ٹوٹنے سے بچ گیا بلکہ اس نے ضربیں سہنے اور بھرپور جوابی کارروائی کی صلاحیت بھی برقرار رکھی، جس نے مغربی ایشیا میں امریکی فوجی طاقت کی حدود کو عیاں کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اب اپنی پالیسی خود طے کرنے کے بجائے نیتن یاہو اور امریکی اسرائیل لابی کے ایجنڈے کا غلام بن چکا ہے۔ نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، جبکہ ٹرمپ اپنی جنگوں کے خاتمے والی انتخابی مہم کے برعکس ایک طویل اور مہنگی جنگ میں پھنس چکے ہیں۔

یہ جنگ دنیا کے لیے ایک پیغام بن چکی ہے۔ بہت سے ممالک اب ایران کی مزاحمت کو ایک قطبی نظام کے خلاف ایک علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ چین، قطر اور عمان جیسے ممالک کا بطور ثالث کردار یہ ثابت کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اب سفارت کاری پر امریکہ کی اجارہ داری ختم ہو چکی ہے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے امریکہ کے لیے بحران کا منتظم بننے کی حیثیت کو ختم کر دیا ہے اور وہ اب ایک ردعمل دکھانے والی قوت بن کر رہ گیا ہے۔

جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی مسائل، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ریپبلکن پارٹی کے حامیوں میں بھی مایوسی پھیلا دی ہے۔

رپورٹ کا حتمی نتیجہ یہ ہے کہ اب یہ تصور کہ صرف عسکری طاقت کے ذریعے خطے کے سیاسی حقائق کو ازسرنو ترتیب دیا جا سکتا ہے، پوری طرح ناکام اور غیر قانع کنندہ ثابت ہو چکا ہے۔

یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ایران کے خلاف جاری تنازعہ اب نہ صرف ایک علاقائی جنگ رہا ہے، بلکہ یہ عالمی طاقت کے توازن میں ایک بڑی تبدیلی کا نقطہ آغاز بن چکا ہے، جس میں مغربی دنیا کے اثر و رسوخ میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

بیان کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ برہم

?️ 17 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے نامور

پی آئی اے کا لاہور سے پشاور کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے

یمن جنگ کی سب سے بڑی رکاوٹ

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے غیر ملکی

اسرائیل نے جنین شہر کے داخلی راستے کیے بند 

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں صیہونی حکومت کی فوج کی بڑے

میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے۔ طلال چوہدری

?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا

عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں

غزہ میں طبی تباہی کا امکان: اقوام متحدہ

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل برائے امور انسانی اور اس تنظیم

وزیر داخلہ کا دعویٰ، اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے