توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا کیس. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے گا۔الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک سے تفصیلات لینے کے بعد محفوظ فیصلہ سنائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ستمبر2022ء میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا،ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل خالد اسحٰق نے مؤقف اپنایا کہ ریفرنس میں سوال عمران خان کی جانب سے تحائف ظاہر نہ کرنے کا تھا، عمران خان نے جواب میں تحائف کا حصول تسلیم کیا ہے، عمران خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے قرار دیا ان کے پاس عمران خان کی نااہلی کیلئے ٹھوس مواد موجود ہے، اسپیکر نے ریفرنس میں عمران خان کے 2017 اور 2018 کے گوشواروں کا حوالہ دیا، آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے عدالت کی ڈیکلریشن لازمی ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر کے پاس فیصلہ کرتے وقت کوئی عدالتی ڈیکلریشن موجود نہیں تھا، اسپیکر آرٹیکل 62 ون ایف کا ریفرنس بھیجنے کا اہل ہی نہیں ہے، یہ ایک سیاسی کیس ہے، ثابت کروں گا جو تحائف ظاہر کرنا ضروری تھے وہ کیے گئے ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی کا فیصلہ کرنا عدالتوں کا اختیار ہے، کیا کسی عدالت نے ثابت کیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، الیکشن کمیشن عدالت نہیں بلکہ کمیشن ہے، جب تک ہائی کورٹ کی نگرانی نہ ہو تو کوئی ادارہ عدالت نہیں بن جاتا۔

انہوں نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن خود کو عدالت قرار نہیں دے سکتا، الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ ارکان کی ایمانداری کا تعین کرسکے، سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں جس پر کمیشن کے رکن خیبر پختونخوا نے کہا آپ کے مطابق کوئی بے ایمان ہو بھی تو کمیشن اس کی انکوائری کر نہیں سکتا ، ممبر پنجاب نے کہا کہ کمیشن اگر کچھ کر نہیں سکتا تو اسپیکر کے ریفرنس بھیجنے کی شق کیوں ڈالی گئی ہے تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آرٹیکل 63 (1) کے تحت کوئی رکن سزا یافتہ ہو تو سپیکر نااہلی کا ریفرنس بھیجتا ہے، عمران خان کے خلاف کوئی عدالتی فیصلہ ہے نہ ہی وہ سزا یافتہ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) ! کے وکیل خالد اسحٰق نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تحائف وصول کرنے اور فروخت کرنے کو تسلیم کیا، تحائف کس تاریخ کو اور کتنے کے فروخت کیے نہیں بتایا گیا، عمران خان نے اپنے لندن فلیٹ کی رسیدیں دی تھیں لیکن تحائف فروخت کی نہیں دیں، ایک اکاؤنٹ میں موجود 5 کروڑ روپے کو فروخت شدہ تحائف کی رقم ظاہر کیا گیا۔ اس موقع پر کمیشن کے ممبر خٰیبر پختونخوا نے کہا کہ ریفرنس میں آرٹیکل 63 کا ذکر ہے، کیا اس کے تحت اثاثے چھپانے پر نااہلی ہوسکتی ہے اس دوران خالد اسحٰق نے جواب الجواب مکمل کرلیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مشہور خبریں۔

مزاحمت کو ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں:لبنانی رکنِ پارلیمنٹ

?️ 1 فروری 2026مزاحمت کو ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں:لبنانی رکنِ پارلیمنٹ

پی ٹی آئی کے ’حقیقی آزادی لانگ مارچ‘ کا آج لبرٹی چوک لاہور سے آغاز

?️ 28 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور کے لبرٹی

غزہ جنگ کون جیت رہا ہے؟ صہیونی میڈیا کی زبانی

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے طویل وحشیانہ حملے

افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف 56 سٹرائیکس کی جاچکیں۔ سکیورٹی ذرائع

?️ 5 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں

چیف جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے بجائے مزید دروازے کھولے، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ

غزہ کے تلخ واقعات نے صاف ظاہر کیا کہ بین الاقوامی قانون دم توڑ چکا ہے

?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی نژاد امریکی مصور اور اقوام متحدہ کے مصنفین کی

قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کا ایوان میں زبردست احتجاج

?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر 

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات ہوئے

?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعمر ایوب کی زیرصدارت اقتصادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے