توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے نے بشری بی بی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے  نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی ہے. 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی، ایف آئی اے کے وکیل عمیر مجید ملک اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی پیش ہوئے۔

سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئے 12 دن گزر چکے ہیں جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میں 9 اکتوبر کو عدالت آیا تو شدید بخار تھا اور مجھے ریکور کرنے میں لمبا وقت لگا.

انکے  کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کیس ہے کہ قیمت کا تعین کرنے والے پرائیویٹ شخص سے قیمت کم لگوائی گئی قیمت کا تعین کرنے والا صہیب عباسی اب وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے سلمان صفدر نے کہا کہ پھر اس کے بعد کسٹمز کے افسران نے قیمت کا تعین کیا یہ سب لوگ گواہ ہیں کسی کو ملزم نہیں بنایا گیا، کابینہ ڈویژن سے کسی شخص کو ملزم نہیں بنایا گیا، کابینہ ڈویژن سے کسی کو شامل تفتیش تک نہیں کیا گیا.

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ عمران خان اور انکی اہلیہ کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا، پراسیکیوشن کے اپنے مطابق یہ تمام کام انعام اللہ شاہ کرتا ہے لیکن وہ ملزم نہیں، صہیب عباسی جو درحقیقت قومی خزانے کا نقصان پہنچا رہا ہے وہ وعدہ معاف گواہ ہے. بشری بی بی کے وکیل نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں، عمران خان کا بازو مروڑنے کیلئے انکی اہلیہ کو قید رکھا گیا ہے، بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وہ گھریلو خاتون ہیں وہ 264 دن سے جیل میں قید ہیں اس کیس میں 13 جولائی 2024 سے گرفتار ہیں.

انہوں نے عدالت بتایا کہ بشری بی بی پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں ہیں، 3 سال 3 ماہ کی تاخیر سے یہ مقدمہ بنایا گیا 31 جنوری 2024 کو نیب کے دوسرے ریفرنس میں بشری بی بی کو سزا دی گئی، 3 سال میں گرفتار کیا نہ ہی بشری بی بی کیخلاف کوئی کریمنل کیس بنایا گیا. جسٹس حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہ ایگزیکٹو کا فیصلہ تھا کہ 50 فیصد رقم دے کر تحفہ لے جائیںجس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ پروسیجر پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کس پروسیجر پر عملدرآمد نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے حوالے سے آپ کو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم درخواست ضمانت کی مخالفت کریں گے، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے.

مشہور خبریں۔

امریکا کے ساتھ بڑھے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری علاقے کے لئے مفید ثابت ہو گی

🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اسلام آباد

پاکستان کی معاشی نمو 0.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

🗓️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی

یمن جنگ آنے والے دنوں میں انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو نے والی ہے:عطوان

🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے یمن کے مختلف

 میں نے 50 بار ایران کا سفر کیا ہے: بائیڈن کا نیا گف

🗓️ 7 مئی 2022سچ خبریں:   صدر جو بائیڈن جن کے فتنے جنوری 2021 میں اقتدار

موسم سرما کی چھٹیوں کے بارے میں تین تجاویز سامنے آگئیں

🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزرائے تعلیم کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیوں

سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری

🗓️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی

اسرائیل کے شمالی محاذ کا کنٹرول نصر اللہ کے ہاتھ میں

🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں علاقائی کونسل کے نام سے جانے

ایران جنگ اور صلح میں لبنان کا حامی

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: اقتدار کی منتقلی کے دوران، امریکہ نے جنگ بندی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے