تشدد کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، عمران خان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ شہباز گل، جمیل فاروقی اور اعظم سواتی پر تشدد کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔

شاہدرہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ میں 70 سال کی عمر میں سڑکوں پر کیوں نکلا ہوا ہوں، مجھے کس چیز کی کمی ہے، میں اسلام آباد کا سفر صرف ایک وجہ سے کررہا ہوں کیونکہ آپ میرے بچوں کی طرح ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کی تربیت ہو اور پتا چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو شرم آنی چاہیے اس بات پر کہ ایک دادا اور نانا کی عمر کے شخص کو اس کے پوتے پوتیوں کے سامنے ایف آئی اے نے گھر میں گھس کر مارا، اس کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے آرمی چیف پر تنقید کردی، ساردی دنیا میں اس کی خبر بنی، انہیں 2 نامعلوم افراد کے حوالے کیا گیا، یہ 2 وحشی جب سے اسلام آباد آئے ہیں تب سے لوگوں اور میڈیا والوں پر ظلم کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے شہباز گل، جمیل فاروقی اور اعظم سواتی پر بھی تشدد کیا، میں ان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ کی امت ہیں، ہمیں جانوروں کی طرح نہ رکھیں کہ پہلے جنہیں چور کہیں انہیں ہمارے اوپر مسلط کردیں اور ہمیں بھیڑ بکریوں کی طرح کہہ دیں کہ اس جانب چل پڑو، پہلے نواز شریف چور تھا اب وہ صاف شفاف ہوگیا ہے، پہلے زرداری دنیا بھر میں ’مسٹر 10 پرسنٹ‘ تھا لیکن اب کیونکہ ہم نے کچھ اور فیصلہ کرلیا ہے اس لیے تم بھی اسے قبول کرلو۔

انہوں نے کہا کہ آپ آج ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، پریس کانفرنس میں کہہ رہے ہیں کہ جی ہم غیرسیاسی ہوگئے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی! غیرسیاسی پریس کانفرنس میں صرف عمران خان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، آپ کو یہ چور کیوں نظر نہیں آئے جو گیارہ سو ارب روپے کا ڈاکہ مار کر این آر او لے رہے ہیں۔

عمران خان نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بلاول بھٹو کے کہنے پر کراچی کا سیکٹر انچارج تبدیل کیا، اسلام آباد میں ’ان دونوں‘ کے آنے کے بعد سے ظلم ہورہا ہے، آپ کو ’ان دونوں‘ کو ہٹانا چاہیے، یہ آپ کی، فوج کی اور پاکستان کی بدنامی کررہے ہیں، آپ کو ان کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو کون دھمکیاں دیتا تھا یہ ان کی والدہ سے پوچھ لیں، پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ ہمیں تو معلوم ہی نہیں کہ کون دھمکیاں دے رہا تھا، کیوں باہر چلا گیا، خدا کے واسطے سچ بولنا سیکھو، آپ کو سب معلوم ہے کہ اسے کون دھمکیاں دے رہا تھا۔

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے، قوم آپ کی جانب دیکھ رہی ہے، دوران حراست تشدد کے خلاف ساری دنیا میں ایکشن لیا جاتا ہے، اگر آپ نہیں تو کون ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے رہتے ہوئے جنگ ہمیشہ جاری رہے گی: عبرانی میڈیا

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی زیمان نیوز سائٹ نے آج ہفتہ کو شائع

چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔ اسحاق ڈار

?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں

پیپسی کمپنی کو صیہونی حکومت کی حمایت مہنگی پڑ گئی

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: عمان میں Pepsi-Cola کمپنی کے نمائندے Oman Rifco نے اعلان

بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے

صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں

کب تک فلسطینی بچوں کے خون میں نہاتے رہیں گے؟ نیتن یاہو کیا کہتے ہیں؟

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان

یمن میں اب تک 4 امریکی جارحیت کا اعلان

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی فوج یمن پر اب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے