?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے وفد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو بہت مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم تنظیم ہے اور اس حوالے سے پارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، میری خواہش ہے کہ یہ معاملہ بھی مکمل طورپر ختم ہوجائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے اور وفاقی کابینہ میں فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری اطلاعات کے ٹی ایل پی نے ایک شاہراہ کھول دی ہے جو خوش آئند بات ہے، جو ہم نے ان سے وعدے کیے ہیں ان پر پہرا دیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے قبل پرنسپل سیکریٹری کو مدارس کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مدارس کا معلوم ہو کہ ان کے پاس فنڈز کتنے اور کہاں سے آرہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو دیگر عہدیداران کے مقابلے میں بہت زیادہ تعاون کرنے والا شخص پایا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم تنظیم ہے لیکن اس حوالے سے بھی پارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، میری خواہش ہے کہ یہ معاملہ بھی مکمل طورپر ختم ہوجائے۔
انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور میں نے انہیں آگاہ کیا کہ فرانس یورپی ممالک کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشیں جاری ہیں، امریکا میں پاکستان کے خلاف پابندی عائد کرنے کا بل پیش کیا گیا اور معاشی بحران موجود ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے سے متعلق 6 ماہ قبل ہونے والے معاہدے میں کوئی پیش رفت نہ ہونے اور سعد رضوی کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔
حکومت کی جانب سے باقاعدہ مذاکراتی ٹیم کے اعلان سے قبل تک کئی شہروں میں ٹی ایل پی اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئی جس میں پولیس اہلکاروں سمیت ٹی ایل پی کے کارکن بھی جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
’اختیار ہوتا تو بھارت سے جیت پر آج چھٹی کا اعلان کردیتا‘
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں گزشتہ روز پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، اچھا ہوا کہ کنٹینرز ہٹادیے ورنہ معلوم نہیں کیا ہوتا کیونکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل تاریخی جشن منایا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی لوگوں نے اپنے کرکٹرز کے گھروں پر پتھراؤ کیے اور پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی، ملکی تاریخ میں ایسی کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صرف کرکٹ نہیں بلکہ کرکٹ پلس تھا اور اگر میری وزارت میں اختیار ہوتا تو کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں آج کی چھٹی کردیتا اور اب مجھے نیوزی لینڈ یا دیگر ٹیموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ اور اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
علاوہ ازیں وزارت داخلہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل افغان رہنماؤں کا ایک وفد یہاں پہنچا تھا اور اب ہماری طرف سے کچھ عہدیدار ادھر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر بند ہے جبکہ طور خم پر ویزا کا اجرا 5 ہزار سے بڑھانے کو بھی تیار ہیں جبکہ اسٹیکرز اور آن لائن ویزا ختم کردیا ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ویزا فیس ختم کردی ہے، 7 بڑے شہروں میں ایک دن کے اندر ویزا جاری کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں 1122 ریسپانس سروس کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت جلد سروس شروع کردی جائے گی جس کے انتظام و انصرام کو مثالی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں اسلام آباد پولیس اور ڈرون سے نگرانی کا اقدام مؤثر انداز میں فعال ہے جسے وسعت دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی جیل میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے دوائیں تجویز کیں
?️ 16 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل
جنوری
اومیکرون کے پھیلاو کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے
?️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب
دسمبر
اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی
نومبر
مردم شماری کی تازہ ترین رپورٹ جاری
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی
جولائی
غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں کا مارچ
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں
مارچ
امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل عام کیساتھ ساتھ علاقے کی معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے، حریت کانفرنس
?️ 13 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10.18 فیصد تک پہنچ گئی
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری