?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جمعرات کو عمران خان تک رسائی حاصل کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے مذاکرات کے تیسرے دور میں اپنے تحریری مطالبات پیش کرنے کے ارادے کا اعلان سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی تھی۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے دسمبر کے آخری ہفتے میں مذاکرات کا آغاز ہوا تھا، لیکن کئی ہفتوں کے مذاکرات کے باوجود عدالتی کمیشن کی تشکیل اور پی ٹی آئی قیدیوں کی رہائی جیسے اہم معاملات پر بات چیت کا عمل مشکل سے آگے بڑھا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ انہیں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم اور سابق وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے لیے اڈیالہ انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن دن بھر کی کوششوں کے باوجود جیل حکام نے انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ 9 مئی اور 26 نومبر کے کریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی تک رسائی ان کا بنیادی مطالبہ ہے، کیونکہ انہیں مذاکرات کے حوالے سے بانی سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ساڑھے 3 ماہ سے عمران خان تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے ساتھ حالیہ ملاقات کے بارے میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ان کی پچھلی ملاقاتیں تفصیلی نہیں تھیں، اور پارٹی ان سے ’تفصیلی ملاقات‘ کے لیے رسائی چاہتی ہے، کیونکہ اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا باقی ہے، ایک چھوٹے سے کمرے میں ہونے والی ملاقات ’مناسب رسائی‘ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پی ٹی آئی کے بانی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی پارٹی کے مذاکرات کاروں کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے مرحلے میں تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرنے کی اجازت دی، عمران خان سے ملاقات ہمارا بنیادی حق ہے جس سے ہمیں محروم رکھا گیا ہے۔
اس سے ایک روز قبل پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے سابق وزیراعظم تک ’غیر نگرانی‘ رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی ملاقات نگرانی میں ہوئی، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ جیل قوانین کے تحت اس طرح کی میٹنگ ممکن نہیں ہے۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق حکومت نے سنگجانی احتجاج کو روکنے کے لیے صبح 7 بجے جیل کے دروازے کھولے، انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا کہ کس جیل مینوئل نے اس کی اجازت دی؟
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس طرح کے اجلاس کا اہتمام نہیں کر سکتی تو وہ ہماری پارٹی کے دیگر مطالبات کو کیسے حل کرے گی؟ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ایک اہم مطالبہ ہے جس سے مذاکراتی عمل میں مدد ملے گی۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے بانی کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے، عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اخبار اور ٹیلی ویژن کی اجازت نہیں دی گئی اور جیل حکام ان کا پڑھنے کا مواد بھی لے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کیلئے اس قسم کی حرکت کی جائیگی: وزیر دفاع
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ
نومبر
رافال جنگندے کا گرنا بھارتی فضائیہ پر تاریخی ضرب
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر
مئی
اسرائیل نے عالمی یکجہتی کے فلوٹیلا پر قبضہ کر لیا یورپ میں غصے کی لہر اور عالمی مذمت
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت میں سب سے بڑے یورپی بحری بیڑے
اکتوبر
ڈی آئی خان: دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
?️ 11 فروری 2026ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان
فروری
ڈسکہ انتخاب: سپریم کورٹ کا مؤقف،پولیس کا عدم تعاون دوبارہ پولنگ کا جواز نہیں ہوسکتا
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ڈسکہ انتخاب سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے
مارچ
ٹرمپ بغیر کسی پیشگی شرط کے کم جونگ ان سے مذاکرات کے لیے تیار
?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ہے
فروری
آرمی چیف کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر نادرا ملازمین کےخلاف فوجداری کارروائی شروع
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چیف
مئی
12ویں دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی
?️ 29 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش
اکتوبر