?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا کہ سپیکر اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین پر عائد جرمانے کو عدالت میں چیلنج کریں گے، ہم کسی ریفرنس یا جرمانے سے نہیں ڈرتے، ہمیں کوئی ایوان سے ایک گھنٹے کے لیے نکال کر تو دیکھیں انہیں سمجھ لگ جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ آپ ہمیں ایک سال کے لیے معطل کر دں، 150 کارروائیوں کے لیے کر دیں، آپ اندر بیٹھیں، عمران خان کے ایم پی ایز کو کسی بھی ایوان کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی اراکین پر جو جرمانہ عائد کیا گیا ہے اسے عدالت میں چیلنج کریں گے، اس سے آگے کا لائحہ عمل ہم پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کے بعد طے کریں گے۔
واضح رہے کہ سپیکر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کو ہنگامہ آرائی کرنے پر 15 اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اپوزیشن اراکین کے خلاف قواعد کی سنگین خلاف ورزی، ایوان میں ہلڑ بازی، ایجنڈا پیپرز پھاڑنے اور نعرے بازی کے تحت کارروائی کی گئی۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے، غنڈہ گردی کرنا کسی بھی سیاسی رہنما کا حق نہیں، ایوان کو قواعد و ضوابط سے چلانا میری ذمہ داری ہے اور میں جمہوری اور پارلیمانی روایات پر یقین رکھتا ہوں، اگر کوئی رکن ایوان کے ضابطوں کو تسلیم نہیں کرتا تو اسے اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے گا اور یہ ناقابل قبول ہے کہ کوئی رکن کتابیں اُٹھا کر دوسروں پر پھینکے۔


مشہور خبریں۔
بشار الاسد کی 9 سال پہلے کی پیشگوئی
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے نو سال پہلے، تل ابیب کے ساتھ دمشق
مئی
نیب ترمیم کیس: ’آئین میں عدلیہ کو قانون کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں دیا گیا‘
?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں
جنوری
پاکستان میں ویکسین لگانے کا ریکارڈ کا قائم
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے
مئی
صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر
اگست
وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو، پاکستان بار کونسل
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ
جنوری
کینیڈا میں بڑے پیمانے پر بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ جاری
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:میڈیا نے بریٹش کولمبیا کے علاقہ میں مقامی کینیڈا کے بچوں
جولائی
میرے شوہر انتخاباتی دوڑ میں رہیں گے: جل بائیڈن
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن
جولائی
ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد
مئی