?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے حصول اور آزاد امیدوارں کی پارٹی میں شمولیت کے معاملے پر پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے کاغذات جمع کرانے والے امیدواروں کو ایڈجسٹ کیا جائے، تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں ایک رجسٹرڈ جماعت ہے، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جعع کرنے والے پی ٹی آئی کے ممبران ہے، الیکشن کمیشن نہیں سپریم کورٹ پارٹی کو ڈی لسٹ کر سکتی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیگل ٹیم سیاسی جماعت میں ضم ہونے پر کام کر رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں اپنے سارے اختیارات استعمال کریں گے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے، صوبے کا حق لیکر رہیں گے، تنگ نہیں کریں گے، طریقے سے وفاق سے پیسے لیتے رہیں گے، میں صرف اور صرف صوبے اور اپنے عوام کی بات کروں گا۔ نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کوئی ہمارا قرضہ نہیں دے رہا، تو یہ زیادتی ہوگی، مجھ پر تمام مقدمات سیاسی ہیں، سیاست سے پہلے میں تھانے بھی نہیں گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 22 فروری کو اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اعلامیہ جاری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صحافی عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، میڈیا کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے لوگوں کا قتل عام جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکہ کی گرین لائٹ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی وزیر خارجہ
جنوری
نیتن یاہو کا دیوانہ پن، ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مانگی بھیک
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو سعودی عرب کے ساتھ
اپریل
امریکہ لبنان کا تیل اور گیس نکالنے کی راہ میں رکاوٹ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ لبنان کو
جنوری
بائیڈن کا غزہ میں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کا اعلان
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں
جون
شام کو پھر سے کون میدان جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے منظر نامے پر ایک بار پھر امریکہ کی
جولائی
عراق سیاسی بحران کا شکار ہے: العربی الجدید
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: 25 جولائی کی شام کو عراقی شیعہ جماعتوں کی
جولائی
کیا امریکی دائیں بازو کی اسرائیل کے لیے حمایت کم ہو رہی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2025کیا امریکی دائیں بازو کی اسرائیل کے لیے حمایت کم ہو رہی
ستمبر
بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جون