تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے حصول اور آزاد امیدوارں کی پارٹی میں شمولیت کے معاملے پر پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے کاغذات جمع کرانے والے امیدواروں کو ایڈجسٹ کیا جائے، تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں ایک رجسٹرڈ جماعت ہے، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جعع کرنے والے پی ٹی آئی کے ممبران ہے، الیکشن کمیشن نہیں سپریم کورٹ پارٹی کو ڈی لسٹ کر سکتی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیگل ٹیم سیاسی جماعت میں ضم ہونے پر کام کر رہی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں اپنے سارے اختیارات استعمال کریں گے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے، صوبے کا حق لیکر رہیں گے، تنگ نہیں کریں گے، طریقے سے وفاق سے پیسے لیتے رہیں گے، میں صرف اور صرف صوبے اور اپنے عوام کی بات کروں گا۔ نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کوئی ہمارا قرضہ نہیں دے رہا، تو یہ زیادتی ہوگی، مجھ پر تمام مقدمات سیاسی ہیں، سیاست سے پہلے میں تھانے بھی نہیں گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 22 فروری کو اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اعلامیہ جاری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صحافی عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، میڈیا کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔ 

مشہور خبریں۔

امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے نئے نتائج امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی اعلی

یوکرین جنگ کے یورپ پر اثرات،میکرون کی زبانی

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے یوکرین کی جنگ کے یورپ پر پڑنے والے

 میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2886 تک پہنچ گئی  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:میانمار میں آنے والے 7.7 ریکٹر کے شدید زلزلے کے

فیصل واڈا کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہوئی، نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل

ڈیموکریٹک سینیٹر: ٹرمپ نہیں چاہتے کہ رنگین لوگ امریکہ آئیں

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر جس نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں

عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003

سعودی عرب کی پالیسی میں بڑا یوٹرن

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا

جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

?️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے