?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج (اتوار) کو اسلام آباد پہنچے گی تاہم بعض بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے اپنی پروازیں اچانک منسوخ کرنے کے بعد حکومت نے دوسرے ممالک میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو نظرانداز نہیں کیا ہے۔
حکام کی جانب سے سفری پابندیوں میں آسانی پیدا کرتے ہوئے ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں طے کیں اور بکنگ بھی کی گئی لیکن نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بعض علاقوں میں کووڈ کے کیسز میں اضافے پر ٹریول ایڈوائزری جاری کی جس کے بعد پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 5 بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ مذکورہ معاملہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ مسافروں کو کسی بھی دوسری ایئرلائن میں جگہ فراہم کریں ورنہ انہیں ہوٹل میں رہائش اور ہرجانے کی ادائیگی کی جائے۔
سی اے اے نے ان ایئر لائنز کو متنبہ کیا کہ ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جا سکتی ہے جس میں مالی جرمانہ، ایک سے زیادہ مرتبہ پروازوں کی منسوخی اور شیڈول کی اجازت کو منسوخ کرنا شامل ہوسکتا ہے۔
قطر ایئر ویز، ترک ایئر لائن، امارات ایئر لائن، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی کے نام سی اے اے نے اپنے مراسلے میں اچانک پرواز منسوخی پر پاکستانی مسافروں کو ہونے والی پریشانی کا مسئلہ اٹھایا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ’یہ معاملہ انتہائی سنجیدگی سے آپ کے علم میں لایا جاتا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں آپ کی پاکستان جانے والی ایئر لائن کی پرواز منسوخ ہونے سے بہت سارے مسافر متاثر ہوئے ہیں، 5 مئی 2021 کے بعد سے فلائٹ آپریشن پابندیوں (یعنی منظور شدہ ان باؤنڈ شیڈول فلائٹ آپریشنز کی 20 فیصد) سے معتلق اور اس پابندیوں کے بعد وقتاً فوقتاً توسیع پر متعلقہ حکام کو بروقت مطلع کیا، 5 مئی کے بعد آپ کی ایئر لائن نے بکنگ کی جو کہ بلاجواز تھی‘۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بکنگ صرف پابندیوں کو ختم کرنے کی تصدیق کے بعد ہی ہونی چاہیے تھی، متاثرہ مسافروں کی تعداد کو بہت زیادہ تکلیف اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی مخصوص پرواز کے روانگی کی تاریخوں کے مطابق بیرون ممالک سے پاکستان روانگی کا منصوبہ بنایا تھا۔
ایئر لائنز کو آگاہ کیا گیا کہ ہدایت پر تعمیل سے متعلق تازہ رپورٹ 8 جولائی تک فراہم کی جانی چاہیے اور اس میں ناکامی کی صورت میں پاکستان سی اے اے باقاعدہ کارروائی شروع کرنے کی پابند ہوگی جس میں مالی جرمانہ، ایک یا زیادہ پروازوں کی منسوخی اور شیڈول اجازت کی منسوخی شامل ہوسکتی ہے۔
علاوہ ازیں این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 2.91 فیصد ہوگئی ہے اگر ویکسین کی بات کی جائے تو چین کی جانب سے سائنو فام کی تقریباً 20 لاکھ ویکسین اتوار (آج) اسلام آباد میں موصول کرے گا۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ صحت نے کووڈ 19 ویکسینیشن مراکز میں جعلی اندراج کا نوٹس لیا ہے ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت نے معاملے کی چھان بین کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں کووڈ 19 میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے دوران معلوم چلا کہ ویکسینیٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر جعلی اندراجات کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فواد خان کراچی کی مافیا اور نیوز روم کی سیاست پر بننے والی فلموں میں کاسٹ
?️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) دو سال قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں
اکتوبر
شیخ رشید نے ازاد کشمیر میں جیت کے بعد بڑا بیان دے دیا
?️ 26 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ
جولائی
رضا ربانی کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پی ٹی آئی کی پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا
یمن کی صیہونی مخالف کارروائیاں جاری
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے اور اس
جنوری
اسرائیل کو لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے: نجیب میقاتی
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کل رات
فروری
لبنان کے صدارتی انتخابات کی تفصیلات
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق لبنان میں آئندہ
دسمبر
فلسطین کا دوریاستی حل درحقیقت اسرائیلی جارحیت کے آگے سرنڈر اور اسے تسلیم کرنے کے مترادف ہے‘ جاوید قصوری
?️ 22 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے
ستمبر
چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنا ممکن
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی
دسمبر