?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کے موقع پر کہی اور انہوں نے ان کی خدمات کو بھی سراہا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سے کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خارجہ نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہا۔
وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور مسائل کا ترجیحی بنیاد پر حل اولین ترجیح ہے، توقع ہے آپ جیسے سفارت کار کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی معاون ثابت ہوگی۔دریں اثنا نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر وزیر خارجہ کی ہدایات پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان جمعے کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔
سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانےکافیصلہ کرلی ، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو منصوبہ لانچ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: وزارت صحت نے نابلس کے جنوب میں 31 سالہ فلسطینی جمیل
دسمبر
نیتن یاہو کی غزہ جنگ کی ذلت کو کم کرنے کی ناکام کوشش
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے ایک رکن نے اعلان
مارچ
تین ارب ڈالر مالیت کے میزائل کویت روانہ
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ اور جمہوری حکومتوں میں خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں
اکتوبر
ایران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسرائیل خود ہی ٹوٹ رہا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جس جہت کو اپنا 12واں
مارچ
وزیراعظم ریلیف پیکج پر15 دسمبر سےعمل شروع ہو جائے گا
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے
نومبر
جنرل قاسم سلیمانی ظلم کے خلاف لڑنے والےہر مجاہد کے دل کی دھڑکن
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے ایک معروف میڈیا اور سماجی کارکن کا کہنا ہے
دسمبر
عمران خان، بشری بی بی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےضمانت کی
مارچ
یوکرین روس پر زمینی حملوں کی ایک نئی لہر کی تیاری کر رہا ہے: رائٹرز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: جہاں کیف کے مغربی اتحادیوں نے روس کے تیل
جولائی