بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے دینے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے دیے جائیں گے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے مطابق روزگار کے لیے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو تربیت، ویزا، سفری اخراجات اور ابتدائی تصفیے کے اخراجات میں مدد کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

مزید برآں، بیرون ملک روزگار کے متلاشی افراد کے لیے اس اسکیم کے تحت اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوان افراد کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا اور انہیں بین الاقوامی ملازمت کی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں، جو اس اقدام کی کامیابی اور نوجوانوں کے اس پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو ان کے مستقبل کو بہتر بنانے اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسٹیٹ بینک نے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں یوتھ لون اسکیم میں توسیع کا اعلان کیا ہے، جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کاروباری قرضوں کے علاوہ اب نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کے لیے قرضے حاصل کرنے کی سہولت ہوگی، اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو بہتر تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھا سکیں اور قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ اداروں میں داخلہ لینے والے 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ لیپ ٹاپ قرضے حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس سے ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومت اس اسکیم کو وسعت دینے کے لیے مزید اصلاحات متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید فوائد کو یقینی بنایا جاسکے، اس اقدام سے تعلیم اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔

مشہور خبریں۔

سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنا تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک اہم قدم ہے: طالبان

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں

غزہ اور مغربی پٹی شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کے بارے میں نئے

پی ٹی آئی کو جنوبی پنجاب میں اہم کامیابی مل گئی

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی

شمالی غزہ میں صہیونیوں کے مجرمانہ منصوبے کا انکشاف

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ

پنجاب: سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار 700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر

?️ 13 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید

بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے پاکستان کی دنیا میں عزت بڑھی۔ عطا تارڑ

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ

الیکشن کمیشن نے مفتاح اسمعیل کی درخواست قبول کر لی

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-249 کے ضمنی

امریکی قیادت میں ایران پر حالیہ حملے پر اختلافات

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر ٹم کین نے اعتراف کیا کہ ایران پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے