?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے بھارت کیساتھ امن چاہتے ہیں مگریہ کشمیریوں کی قربانی کی قیمت پرنہیں ہوگا۔بھارتی رویے سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے، عالمی اداروں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیناچاہیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپوراندازمیں اجاگرکیا، حکومت پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے، عالمی برادری بھارت پردباو ڈالے کہ کشمیریوں کیساتھ انسانی سلوک کرے اور بھارت یک طرفہ اقدامات کالعدم قرار دے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی جبر و دہشت گردی کے تمام ہتھکنڈے ختم کرے اور قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کواستصواب رائےکاحق دے، معزز خواتین وحضرات ، اس طرح وہ خنجر نکالنا ممکن ہوگا جو بھارت نے دوطرفہ تعلقات ،علاقائی امن کے سینے میں خنجرپیوست کررکھا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت رویے کے سبب عالمی امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان جیو پولیٹکس سے توجہ جیواکنامکس کی طرف موڑنا چاہتا ہے، بھارت کیساتھ امن چاہتے ہیں مگریہ کشمیریوں کی قربانی کی قیمت پرنہیں ہوگا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارتی قیادت شہرت کے رویے سےہٹ کرریاستی مدبرکارویہ اپنائےگی، ملکر دیرینہ مسئلے کو منصفانہ طورپر حل کرکے انتہا پسند نظریہ کو کمزور کرسکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے پر یورپی یونین کا شدید ردعمل
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے ترجمان نے ایک بیان
جنوری
اسٹاک ایکسیچنج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار
مارچ
وزیراعظم آج ٹیلی فون پر براہ راست عوامی مسائل سُنیں گے
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آپ کا وزیر
اگست
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے نیتن یاہو کو جھوٹا اور ٹرمپ کو ناسمجھ قرار دیا
?️ 17 اگست 2025اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے نیتن یاہو کو جھوٹا اور ٹرمپ
اگست
افغانستان سے نکلنا ہمارا سیاہ باب ہے:برطانوی عہدیدار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ایوان نمائندگان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ٹوبیاس ایل ووڈ
فروری
غزہ کے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی سول انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس پٹی
دسمبر
یورپی یونین کا چین کے بارے اظہار خیال
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کے نائب ایگزیکٹو جو اس وقت بیجنگ اور
ستمبر
غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ
اکتوبر