🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے،سی پیک منصوبہ دشمن بھارت کو کھٹکتا ہے، ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے، چین پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہا ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، اس صورتحال میں علماء کرام کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، علما کا دینی اور معاشرتی سطح پر عوام سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے، ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں، ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان پر 1800 سے زائد علماء اور مفتیان کے دستخط موجود ہیں، ہمارا آئین تمام لوگوں کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے، آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نا صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں اہم کردار ہے، افغانستان کے مسئلے پر پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا، ہم امن کو موقع دینا چاہتے ہیں پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا، وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے دو ٹوک موقف ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے، ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے، آپسی اختلافات کے ذریعے دشمن ہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں اقتصادی بحران پر سیاسی تناؤ کا اثر
🗓️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں ہر کوئی اکرم امام اوغلو کے
مارچ
شام کی عرب لیگ میں واپسی
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
فروری
اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کا معاملہ، امریکا کے سابق صدارتی امیدوار نے سینیٹ میں اہم قرارداد پیش کردی
🗓️ 21 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دہشت گرد اسرائیل کو کروڑوں
مئی
ٹرمپ نامی عفریت
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے متنازعہ سابق امریکی صدر کو ایک ایسا
جون
یمنی بحران سیاسی طور پرحل ہونا چاہیے: خلیج تعاون کونسل
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ یہ
مارچ
کیا اردگان ترکی میں نئی بغاوت سے خوفزدہ ہیں؟
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے پانچ فوجی افسروں کی برطرفی ملک میں حالیہ
فروری
آئی ایم ایف سے موسمیاتی فنڈنگ پر مذاکرات، کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز
🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال 2025/26ء کیلئے بجٹ میں کاربن
فروری
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری جوانوں کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
🗓️ 16 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے
جون