بھارت بھی افغان معاملہ پر مثبت کردار ادا کرے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمودقریشی کی یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات میں بھارت کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے،  افغانستان کا وفد امن عمل آگے بڑھانے کيلئے  پاکستان ميں موجود ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزيراعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کيا ہے۔ جس میں افغانستان  کی موجودہ صورتحال کو زیر غور لایا جائے گا اور اس کے مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس ميں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔وزير خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا وفد امن عمل آگے بڑھانے کيلئے پاکستان ميں موجود ہے، آج دفتر خارجہ ميں افغان وفد سے اہم ملاقات ہوگی۔

افغانستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو موجودہ حالات میں ذمےداری کا ثبوت دينا چاہيے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں امن و استحکام کی خواہاں ہے اور توقع کرتی ہے کہ بھارت بھی مثبت کردار ادا کرے، خطے کي بہتری کيلئے بھارت کو ذمےداری دکھانی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ

🗓️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر

شام کے خلاف سازش پر امریکہ کے 500 بلین ڈالر خرچ:عطوان

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے تجزیہ نگار نے میدانی مشاہدات کا حوالہ دیتے

یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری رہنماؤں، تنظیموں کا پاکستان کا شکریہ

🗓️ 5 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے

چین، پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرے گا

🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے

اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف کی نیت پر سوال اٹھا دیے

🗓️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی قرض دہندہ کے معاملات میں تجربہ

استقامتی ردعمل میں حماس کی شرکت سے صہیونی میڈیا خوفزدہ

🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کی طرف مسلسل راکٹ داغے

سوڈان اور اسرائیلی کے درمیان تعلقات کا معاہدہ ایک عبرانی اتحاد ہے: یمنی عہدیدار

🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

پنجاب کے غیرب خاندانوں کے لئے وزیر اعظم کا اہم اعلان

🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے