بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر وزارت خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر بھارتی خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے غیر ضروری اور بلاجواز بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کر دی ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا کے سوالات پر کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے مذموم ایجنڈے سے سب آگاہ ہیں، بھارت کو اس معاملے پر کسی حوالے سے مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم سب کو معلوم ہے اور یورپی یونین کی ڈس انفو لیب سمیت آزاد ادارے بھارت کو عالمی سطح پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا موجد قرار دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ یہاں تک کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے واقعے کے تناظر میں بھی بھارت کی پروپیگنڈا مشینری پاکستان کے خلاف متحرک ہے اور بھارتی ٹوئٹر اور ویب سائٹس کے ذریعے سفیر کی بیٹی کی جعلی تصویریں پھیلائی گئیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کے لیے اس طرح کے واقعات کو بھی استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس صرف ریاستی دہشت گردی، غیرقانونی قبضے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بے توقیری، اپنے غیر قانونی زیر تسلط علاقوں میں قتل عام اور خواتین کی بے حرمتی، اقلیتوں کے خلاف سیاسی تشدد اور دنیا بھر میں منظم جعلی پروپیگنڈا نیٹ ورک چلانے کی مہارت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی اس مقام پر نہیں ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے لیے ایسے معیارات پر سوچے انہوں نے بھارت سے کہا کہ وہ پاکستان مخالف اپنی پروپیگنڈہ مہم سے باز رہے، ہم بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے میں بھارت کے کردار کی طرف توجہ مبذول کرواتے رہیں گے۔

قبل ازیں انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان آریندام باگچی نے کہا تھا کہ ‘حیران کن’ واقعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہے تاہم پاکستان کے وزیر داخلہ نے بھارت کو اس میں گھسیٹا ہے لیکن میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان کا متاثرین کے بیان کو مسترد کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد سے افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے کو ‘سازش’ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کوئی اغوا نہیں تھا بلکہ یہ انٹرنیشنل ریکٹ اور سازش ہے انہوں نے کہا تھا کہ ‘کیا واقعہ ہوا ہے، آپ سارے لوگ ملک دشمنوں اور بھارت کے ایجنڈے کی پیروی کریں گے’۔

وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ ‘اگر آپ پرانی ایک،ایک سال، 6،6 مہینے کی افغانستان اور پشاور کی پرانی تصاویر بھارت اور را کے ایجنٹ اور ان کے اشاروں پر ملک میں انتشار پھیلانے والے لوگ اس کی تصویریں چلاتے ہیں اور کہتے کہ افغانستان کے سفیر کی بیٹی ہے تو جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو’۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ‘میں آپ کو اور پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ انٹرنیشنل ریکٹ ہے، یہ انٹرنیشنل سازش ہے، یہ را کا ایجنڈا ہے، را نے ساری دنیا میں یہ بات پھیلائی ہے۔

مشہور خبریں۔

نجکاری کے کیسز نمٹانے کیلئے خصوصی ٹربیونل بنانے کی منظوری

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کی حتمی

ہم یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: بائیڈن

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں اپنے

شرم الشیخ اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصر میں شرم الشیخ اجلاس کی میزبانی مصری وزیر اعظم

امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

جو اپنے ادارے میں ون مین شو چلا رہے ہیں وہی پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ

کیا دنیا کے رہنما غزہ میں نسل کشی روک سکتے ہیں؟ اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے غزہ میں فلسطینیوں کی

امریکہ کی ایک بار ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی کی اسلامی انقلاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے