?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تاریخ کو ہمیشہ مسخ کیا گیا، انہوں نے فارم 47 کی رٹ لگائی ہوئی ہے، میں نہیں کہتا الیکشن منیج نہیں ہوا، ہوا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی ڈائیلاگ سےکبھی انکار نہیں کیا، آیئے! الیکشن اصلاحات اور فنڈز کی تقسیم پر بات کریں، غیر ضروری معاملات کو دہشتگردی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بندوق اٹھا کرمعصوم لوگوں کےقتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کیا جو لاہور میں ڈویلپمنٹ ہے وہی گوجرانوالہ میں ہے؟ کیا جو ڈیویلپمنٹ پشاور میں ہے وہی نوشہرہ میں ہے؟ سرفرازبگٹی نے کہا کہ کیا نوشہرہ کےلوگ اب بندوق اٹھا لیں، منظم مہم کے تحت نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے، پروپیگنڈا کےتحت ایک بیانیہ کھڑا کیا گیا، منظم مہم کےتحت نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی مسئلہ ہو کسی کو بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں، خوراج کا مذہب سےکوئی تعلق نہیں،مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں، صوبےمیں امن اورترقی میری ترجیح ہے، بلوچ قوم کولاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنےنہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پانچ سال میں گوادرکی ترقی پر 66 ارب روپےخرچ کیے گئے، آئیں الیکشن اصلاحات، فنڈ کی تقسیم پربات کریں، انتخابی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔
سرفرازبگٹی کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ بندوق کی نوک پر بات چیت نہیں ہو سکتی، میں ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کے لیے تیار ہوں، سمگلنگ کو کس طرح کاروبار کہہ سکتے ہیں، سمگلنگ کاروبار نہیں ہے،اسمبلی میں آئین اورقانون کی بات کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی وزیر کی بھارت کو جوہری حملے کی دھمکی
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:پاکستانی وزیر حنیف عباسی نے بھارت کو خبردار کیا کہ
اپریل
شیر بلی بن گیا؛ صیہونی فوجی تجزیہ کار کا طنز
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے ایران کے مقابلے میں
اپریل
صیہونی وزیر اعظم کا سیاست کو خیرآباد
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی
جون
اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی صیہونیت مخالف قرارداد کا خیر مقدم کیا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جنوری
حزب اللہ نے 4 اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرائے
?️ 23 اپریل 2026 سچ خبریں:لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں
اپریل
امریکہ کے پاس میزائلوں کی کافی کمی ہے: زیلینسکی
?️ 1 جون 2026 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے آج اتوار کو سی
جون
آئینی ترمیم پر عمران خان سے مشاورت ہوگئی، بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 19 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی بانی پی ٹی
اکتوبر
نعیم قاسم: ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ہتھیار نہیں دیں گے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا:
جولائی