بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

🗓️

بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سمبازا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا آپریشن گزشتہ 96 گھنٹوں سے جاری تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کو چند مشتبہ راستوں کے استعمال سے روکنا تھا جن کے ذریعے پاک-افغان سرحد سے خیبر پختونخوا میں داخل ہوکر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے کی مسلسل نگرانی کے ذریعے آج صبح دہشت گردوں کے ایک گروہ کو روکا گیا، دہشت گردوں کے فرار کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید ہوا اور 2 جوان زخمی ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فائرنگ کے دوران دہشت گردوں کو سرحد پار موجود ان کے سہولت کاروں کے ذریعے بھی مدد ملی، دیگر مجرموں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ تازہ واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب پاکستان کو دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے، تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغانستان سے سرگرم عناصر اور گروہوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے، سیکیورٹی اداروں کو بھی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف پالیسی فریم ورک پاکستان کو 2 روز میں ملنے کا امکان

🗓️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو آئندہ

جامعہ الازہر نے عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کیا

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر جس نے غزہ کی پٹی میں غاصب

ٹرمپ کے معاون کی وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید

🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر کے معاون، جی ڈی ونس نے

مقاومت کس طرح خطے کا کمپاس بن گئی؟ / صہیونی منصوبے کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ

🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:  اس حقیقت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ

پٹرولیم کی قیمتوں کے متعلق حکومت نے لیا اہم فیصلہ

🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید

یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر

امریکی ڈرون حملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردِعمل

🗓️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کارروائی

سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں مظاہرہ

🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ برطانوی حکومت کے ہتھیاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے