?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل 23 دسمبر کو لاہور کی سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی کمرے سے مبینہ طور پر غائب ہوگئے، تاہم وہ ہفتہ کو واپس ہسپتال پہنچ گئے۔ شہباز گل گزشتہ روز (24 دسمبر کو) ہسپتال واپس آگئے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل رواں ماہ کے اوائل میں سانس کی تکلیف کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں مبینہ طور پر سانس لینے میں سانس لینے اور کھانسی میں تکلیف کی شکایت تھی۔
سروس ہسپتال میڈیکل یونٹ 2 کے رجسٹرار ڈاکٹر نعمان ظفر نے شہباز گل کی غائب ہونے کی اطلاع میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے وی وی آئی پی کمرے سے انتظامیہ کو بتائے بغیر غائب ہوگئے ہیں۔
خط میں بتایا گیا کہ شہباز گل کے معائنہ کار جب وی وی آئی پی روم میں داخل ہوئے تو وہ ہسپتال میں موجود نہیں تھے، ان کے وارڈ سے کوئی فائل یا ریکارڈ بھی برآمد نہ ہو سکا۔
ادریں اثنا ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے شہباز گل کی ہسپتال سے غائب ہونے کی اطلاعات مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنما اب بھی سروسز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہباز گل کچھ دیر لیے اپنے نجی آرتھوپیڈک ڈاکٹر کے پاس چیک اَپ کے لیے گئے تھے۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 23 دسمبر کی صبح کو پی ٹی آئی رہنما ہسپتال سے غائب ہوگئے تھے اور 24 دسمبر کی شام کو واپس آئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ’گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد شہباز گل ہستال سے فرار ہوگئے تھے، جب لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی اور ان کی کابینہ کو بحال کیا تو شہباز گل ہسپتال واپس آگئے تھے‘۔
خیال رہے کہ شہباز گل ایک نجی ٹی وی چینل پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف متنازع بیانات دینے کے بعد متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
وہ پہلی بار ہسپتال میں زیر علاج نہیں رہے بلکہ اس سے قبل ستمبر میں جب راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اُن کی صحت خراب ہوگئی تھی تب وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پمز) اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔
بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی 7 دفعات کے تحت قلعہ عبداللہ میں درج بغاوت کے مقدمے کے سلسلے میں بھی طلب کیا تھا۔
رواں ماہ کے اوائل میں ریاستی ادارے کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں ان کے خلاف کراچی میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف بیان دینے پر شہری محمد سعید نے شہباز گل کے خلاف بریگیڈ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی
?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر
ستمبر
پہلے ہی ڈرامے میں عمران اشرف کو کہا تھا مستقبل میں بڑے اداکار بنو گے، سمیع خان
?️ 6 فروری 2025 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے عمران اشرف کے
فروری
بھارت جبر واستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
?️ 14 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
شہر ریاض اور جدہ سیلاب میں ڈوبے
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں
دسمبر
ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد تہران روانہ، اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل نے الوداع کیا
?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت
اپریل
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بارے ہدایات جاری کر دی ہیں
?️ 27 نومبر 2021ملتان(سچ خبریں) صوبائی ا لیکشن کمشنرغلام اسرا رخان نے کہا ہے کہ
نومبر
وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم
مارچ
فلسطینی شیر خوار اسرائیلی فوج کی گولیوں سے شہید
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی صیہونی فوجیوں کی
جون