صیہونی ایٹمی و سکیورٹی اسناد ایران کے ہاتھ لگنے پر عبری میڈیا میں کھلبلی

 صیہونی ایٹمی و سکیورٹی اسناد ایران کے ہاتھ لگنے پر عبری میڈیا میں کھلبلی

?️

سچ خبریں:عبری ذرائع ابلاغ نے ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی ایٹمی و خفیہ اسناد کے حصول کو سکیورٹی بحران قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزارت جنگ خاموش، جب کہ ایرانی ذرائع مستقبل قریب میں مزید تفصیلات اور ویڈیوز جاری کرنے والے ہیں۔

ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی خفیہ ایٹمی اور سکیورٹی اسناد کے حصول کی سرکاری تصدیق کے بعد، صہیونی ذرائع ابلاغ میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے،اگرچہ صیہونی وزارت جنگ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن عبرانی زبان کے بڑے میڈیا اداروں نے اسے ایک بڑا سکیورٹی بحران اور خطرناک نفوذ قرار دیا ہے۔
 ایران نے آرکائیوز چوری کیے:صیہونی  ٹی وی چینل 
صیہونی ٹی وی چینل شبکہ 12 نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ایٹمی منصوبوں سے متعلق ہزاروں حساس، سکیورٹی اور خفیہ دستاویزات حاصل کر چکا ہے اور انہیں فلسطین اشغالی سے باہر نکال لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ایرانی سرکاری ذرائع کے علاوہ المیادین اور تسنیم نیوز نے بھی اس کامیابی کی تفصیلات جاری کی ہیں، جن میں دیمونا جیسے ایٹمی مراکز کی معلومات شامل ہیں۔
 گرفتار ہونے والے صیہونی جاسوسوں کا کردار؟
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روی مزراحی اور الموگ اتیاس نامی دو 25 سالہ اسرائیلی نوجوان، جنہیں حال ہی میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اس آپریشن میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس کی رہائش گاہ کے قریب نگرانی کے کیمرے نصب کیے تھے۔
ڈیمونا کی معلومات بھی شامل
مشہور عبری ویب سائٹ واللا نیوز نے ایران کے اس اقدام کو گہرے نفوذ کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو دیمونا ایٹمی ری ایکٹر سمیت کئی خفیہ مراکز کی دستاویزات تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اسناد کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ ان کا تجزیہ اور جانچ کئی ہفتے یا مہینے لے سکتی ہے،ایرانی ذرائع کے مطابق، یہ اسناد ایران کے سکیورٹی مراکز میں منتقل کی جا چکی ہیں اور ان پر کام جاری ہے۔
 خطرناک اور پریشان کن رپورٹ
روزنامہ معاریو نے اسے ایک پریشان کن انکشاف قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایران نے اسرائیل کی حساس ایٹمی تنصیبات اور منصوبوں سے متعلق ہزاروں خفیہ فائلیں چرا لی ہیں،اخبار کے مطابق، ان دستاویزات کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں جنہیں ایران جلد جاری کر سکتا ہے۔
 انٹیلی جنس حلقوں میں تشویش
صفحات اینتل ٹائمز اور دیگر خفیہ اداروں سے وابستہ آن لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نفوذ ممکنہ طور پر اس ہیکنگ کا حصہ ہو سکتا ہے جس کا اعلان مارچ میں گروپ Anonymous نے کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی نیوکلیئر ریسرچ سینٹرز کو ہیک کیا گیا ہے۔
 ماضی کی اطلاعات کا ربط
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ عرصہ قبل عبری سائٹ شاموریم نے اسرائیلی وزارتِ داخلی سلامتی سے وسیع سطح پر معلومات چوری ہونے کا انکشاف کیا تھا، جس کے مطابق ہزاروں اسرائیلیوں کی معلومات خطرے میں پڑ چکی ہیں،اس وقت بھی حکام مکمل طور پر لاعلم رہے اور میڈیا پر پابندی عائد رہی۔
 صہیونی خاموشی اور ایرانی تیاری
عبری میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزارت جنگ اور سکیورٹی ادارے اس مسئلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر رہے ہیں،ادھر ایران کے سرکاری ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کامیاب آپریشن کی مزید تفصیلات اور ویڈیوز عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
 ایک اسٹریٹجک جھٹکا
یہ واقعہ اسرائیل کے لیے نہ صرف سکیورٹی لحاظ سے ایک خطرناک جھٹکا ہے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ پر بھی منفی اثر ڈال رہا ہے،تحلیل نگاروں کے مطابق یہ افشاگری اسرائیل کی ہیکنگ اور سکیورٹی میں بڑی ناکامی کی علامت ہے اور ایران کے لیے ایک انٹیلیجنس فتح ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا میں سب سے زیادہ انتشار پھیلانے والا کون ہے؟اسپینش تھنک ٹینک کی زبانی

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:اسپینش تھنک ٹینک پولیٹیکا ایکسٹیریئر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے

نیتن یاہو کی سمجھوتہ کرنے والوں کو ڈانٹا۔ عرب زمینوں کو نگلنے کا منصوبہ

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: نام نہاد "گریٹر اسرائیل” منصوبے کے بارے میں نیتن یاہو

عراقی پارلیمانی اتحاد کا شام کی سلامتی کے بارے میں بیان

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے کہا

48 فٹبال سٹارز کا اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے باہر کرنے کا مطالبہ 

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: 48 کھلاڑیوں کے ایک گروپ، جن میں زیادہ تر پروفیشنل فٹ

پریانکا چوپڑا نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی

?️ 25 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوبزانڈسٹری میں

کیا نیتن یاہو ہلاک ہو گیا ہے ؟ مبینہ اے آئی ویڈیو کے بعد افواہیں تیز

?️ 14 مارچ 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے

پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیچ

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج وہ دن ہے جس دن شروع ہوگا

امریکہ اور برطانیہ کے متعدد شہروں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت اور متعدد امریکی شہروں کے ہزاروں شہریوں نے مظلوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے