?️
ژوب: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ پشین میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اکتوبر کو ضلع ژوب میں آپریشن میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ژوب میں ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا اور 5 خوارج کو گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نےخوارج سے اسلحہ،گولہ بارود، دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، فورسز نے دہشت گردوں سے 3 خودکش جیکٹس بھی قبضے میں لے لیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتارخوارج سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز معصوم شہریوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے ثابت قدم ہیں۔
ادھر، وزیراعظم نے پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکا خیزموادضبط کرنےپر بھی افسران وجوانوں کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملک کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے پاک فوج کوخراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے ایسا کیا کیا کہ صیہونی میڈیا میں ہنگامہ ہو گیا؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے نیتن یاہو
اگست
قطر میں حماس پر اسرائیل کے ناکام دہشت گردانہ حملے کے بعد عبرانی حلقوں میں غصہ اور الجھن
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حلقوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر
پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد بحال
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے سیل
جولائی
اسٹاک مارکیٹ دن بھر تیزی کے بعد 259 پوائنٹس کی کمی پر بند
?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے
جون
ترکی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی راہ پر
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:مشرقی بحیرہ روم میں معاشی بدحالی اور تنہائی نے ترکی کو
مئی
ماسکو اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان
فروری
اسلام آباد: اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے
دسمبر
بن سلمان کی بلیک کامیڈی اور گرین عرب
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گرین سعودی عرب
اپریل