?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں بینچوں کی مخالفت کے باوجود بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ پر مشتمل لیویز فورس کو فوری طور پر صوبائی پولیس فورس میں ضم کر دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ چیف سیکریٹری شکیل قادر کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی لیویز سے ضلعی پولیس کو آپریشنل کمانڈ منتقل کرنے کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا، اس حوالے سے ہفتے کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
اس فیصلے کے تحت مذکورہ تینوں اضلاع میں افسران اور دیگر عملے سمیت مجموعی طور پر 1116 لیویز اہلکار بلوچستان پولیس میں تعینات کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں لیویز فورس کے ڈائریکٹر جنرل نے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں لیویز اہلکاروں، کوئٹہ لیویز کو کوئٹہ پولیس میں، گوادر لیویز کو گوادر پولیس میں اور لسبیلہ لیویز کو لسبیلہ اور حب پولیس میں ضم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
ان تینوں اضلاع میں لیویز فورس کے مجموعی طور پر 1116 اہلکاروں کو اب پولیس فورس میں ضم کردیا گیا ہے۔
ان عہدوں میں اسلحہ انسپکٹر، کلرک، رسالدار، نائب رسالدار، دفادار، خاصہ دار، جمعدار، حوالدار، سپاہی، وائرلیس آپریٹرز اور فٹ مین شامل ہیں، جو گریڈ 1 سے گریڈ 11 تک کے عہدوں تک ہیں۔
خصوصی طور پر کوئٹہ سے 346، گوادر سے 381، لسبیلہ سے 220 اور حب سے 219 لیویز اہلکاروں کو ان اضلاع کی پولیس فورس میں ضم کیا گیا ہے۔
لیویز، تھانوں، گاڑیوں، اسلحہ اور دیگر سرکاری سازوسامان کو مکمل جائزے کے بعد منتقل کیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومت کے کچھ ارکان نے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی۔
ان ارکان صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اس فیصلے کو واپس لے، اور لیویز کو جدید ہتھیاروں، بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر ضروری آلات سے لیس کرے تاکہ فورس کو مضبوط بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ جام یوسف کی سربراہی میں مخلوط حکومت کے دور میں بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا تھا۔
تاہم 2008 میں نواب اسلم رئیسانی کی قیادت والی پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے اس فیصلے کو واپس لے لیا اور لیویز کو ایک علیحدہ فورس کے طور پر بحال کر دیا۔
لیویز فورس بلوچستان کے تقریباً 90 فیصد حصے کی پولیسنگ کی ذمہ دار تھی، جب کہ باقی 10 فیصد حصے میں پولیس کام کرتی تھی۔


مشہور خبریں۔
معصوم کشمیریوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت قابل مذمت،شہدا ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ، حریت رہنما مشتاق احمد بٹ
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق
دسمبر
افغانستان سے آخری برطانوی فوجی کی روانگی کے ساتھ ہی 20 سال کے ناجائز قبضے کا خاتمہ
?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) برطانیہ کی جانب سے کابل سے آخری فوجی طیارے
اگست
امریکی قیدیوں کی غیر معینہ مدت تک حراست پر گہری نظر
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: کچھ لوگوں نے کبھی یقین نہیں کیا کہ 11 جنوری
جنوری
تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے
?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں:سی این این
?️ 25 اگست 2025حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ
اگست
ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہونا چاہئے:عثمان بزدار
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماں سے محبت کے اظہار کے
مئی
مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، سلمان اکرم راجا
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
فروری
امریکی یہودی کی نظر میں غزہ میں اسرائیلی حکومت کا ایک جنگی جرم
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی ایک تازہ رائے شماری میں انکشاف ہوا
اکتوبر