?️
بلوچستان: (سچ خبریں) حق دو تحریک کے سیکڑوں حامیوں بشمول بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے ساحلی شہر گوادر، تربت، پسنی اور اورماڑہ میں تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کی گرفتاری اور سیاسی کارکنوں و دیگر افراد کی جبری گمشدیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حق دو تحریک کے کارکنان نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے، مختللف سڑکوں پر مارچ کے بعد میرین ڈرائیو پر جمع ہوئے اور سید ظہور شاہ ہاشمی ایونیو پہنچے جہاں اجلاس منعقد کیا گیا۔
حق دو تحریک کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر حسین واڈیلہ، یعقوب جوسکی، اکرام فدا اور لاپتا فرد عظیم بلوچ کی ہمشیرہ نے ریلی سے خطاب کیا، انہوں نے حق دو تحریک کے سربراہ کی گرفتاری اور ان کی تین ماہ سے جیل میں قید کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دو قانون ہیں، ایک قانون طاقت ور سرداروں اور دوسرا قانون حق دو تحریک کے رہنما، ماہل بلوچ اور دیگر لاپتا افراد کے لیے ہے۔
حسین واڈیلہ نے بتایا کہ ہم اپنے حقوق کی بات کررہے ہیں جس کی ضمانت آئین اور ملک کے دیگر قوانین نے دی ہے جس سے حکومت ہمیں محروم کررہی ہے۔
لاپتا افراد کے حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہل خانہ اور وارث صوبے میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی ریاستی ادارہ اس کا نوٹس نہیں لے رہا جبکہ مزید افراد لاپتا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے فوری طور پر مولانا ہدایت الرحمٰن، ماہل بلوچ کی رہائی اور عظیم بلوچ، رفیق اومان، دین محمد بلوچ و دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اسی طرح کی احتجاجی ریلیاں تربت، پسنی اور اورماڑہ میں بھی نکالی گئیں۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور مکران میں کیا کیا ہے؟
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بحیرہ احمر میں
جون
7 اکتوبر سے یکم اپریل تک حماس اور ایران کے خلاف صیہونیوں کی غلطیاں
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: اب جبکہ غزہ کی جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ
اپریل
صیہونیوں کو حزب اللہ کی دھمکی
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشن چیمبر نے صیہونی آبادکاروں کو صیہونی
اکتوبر
اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر
ستمبر
عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
دسمبر
بائیڈن کی پوری توجہ ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے پرہے:نیویارک ٹائمز
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے
اکتوبر
چین کے صدر کے 3 روزہ دورہ روس کا اختتام
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ چند منٹ قبل روس کے
مارچ
حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان
?️ 16 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے امدادی
اپریل