حماس کا صیہونی جیل عوفر میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کو جنگی جرم قرار، عالمی مداخلت کا مطالبہ

حماس

?️

سچ خبریں:حماس نے اسرائیلی جیل عوفر میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا اور عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا نیز اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر پر قیدیوں کو دھمکانے اور تشدد کی نگرانی کا الزام لگایا۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیلی جیل عوفر میں فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ رہا ہونے والی فلسطینی خواتین کی زبانی

رپورٹ کے مطابق، حماس نے صہیونی حکام کی جانب سے جاری کی گئی ان تصاویر کی سخت مذمت کی، جن میں جیل عوفر کے اندر فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ حماس نے کہا کہ یہ تشدد اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کی نگرانی میں کیا گیا اور یہ ایک نیا جنگی جرم اور قیدیوں سے متعلق بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی، اور سزائے موت سے متعلق قوانین کی منظوری، قابض اسرائیلی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور نسلی تطہیر کی پالیسی جاری رکھنے کی مزید ہمت دے رہی ہے، خصوصاً جیلوں کے اندر۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جرائم عالمی اداروں اور دنیا کی حکومتوں کو ان کی انسانی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ وہ قابض قوتوں کو روکیں اور جیلوں کے اندر جاری مظالم کو ختم کروائیں۔

حماس نے فلسطینی قیدیوں کے تحفظ اور اسرائیلی حکام کو ان کے جرائم پر جوابدہ بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ قیدی ہماری ذمہ داری ہیں اور ہم ان کی مکمل آزادی تک ان کی منصفانہ جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ادھر اسرائیلی چینل 7 نے حال ہی میں ایسی تصاویر نشر کی ہیں جن میں اسرائیلی فوجیوں اور وزیر ایتمار بن گویر کے جیل پر چھاپے کے دوران فلسطینی قیدیوں پر حملے اور تشدد کے مناظر دکھائے گئے۔ ان کارروائیوں میں جیل کے کمروں کے اندر کیمیائی اور صوتی بم پھینکنے اور قیدیوں کو ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زار

رپورٹ کے مطابق، ایتمار بن گویر نے فلسطینی قیدیوں کو ماہ رمضان کے دوران کسی بھی قسم کی سرگرمی سے باز رہنے کی دھمکی دی اور جیلوں میں اپنے دورِ وزارت کے دوران کیے گئے سخت اقدامات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے قیدیوں کو سزائے موت دینے کی دھمکی بھی دی۔

مشہور خبریں۔

ہیروشیما کے 80 سال بعد؛ امریکہ اب بھی دنیا کا نمبر ایک جوہری خطرہ ہے

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ہیروشیما اور ناگاساکی کے بم دھماکوں کی 80 ویں برسی

حکومتی اخراجات کم کر رہے ہیں، وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کر دی گئیں، وزیر خزانہ

?️ 7 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ

طوفان الاقصیٰ کیوں انجام پایا؟

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ محض ایک اچانک کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک حتمی

امریکی کانگریس صدر ٹرمپ کی فوجی اختیارات محدود کرنے کی کوشش میں

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی مالی سال کے دفاعی بجٹ کے مسودے سے ظاہر ہوتا

ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کا خطرہ، مقامی کنوؤں سے گیس کے اخراج میں 50 فیصد سے زائد کمی

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی گیس کی ترسیل کے نظام کو اب

تل ابیب کا جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہونے کا بہانہ

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آج اعلان کیا گیا ہےکہ تل ابیب سے توقع ہے کہ

26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا.

?️ 21 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے