بلوچستان: اپوزیشن ارکان کا حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت سے انکار

بلوچستان: اپوزیشن ارکان کا حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت سے انکار

?️

کوئٹہ(سچ خبریں) اپوزیشن ارکان نے حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کی حکومت کو صوبے بھر میں “جام” کرکے رکھ دیں گے۔ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم وبیش ایک ہفتے سے بجلی گھر تھانے میں موجود اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ا پوزیشن نےحکومتی وفد سےمزیدنہ ملنےکا اعلان کیا ہے حکومتی وفد اب مزید ہمارے پاس نہ آئے۔

اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سات دن گزر گئے ہمارے خلاف درج ایف آئی آر پرہمیں گرفتار نہیں کیا جارہا، طےہوا تھا کہ اپوزیشن کیخلاف ایف آئی آر واپس لی جائےگی تاحال ایف آئی آر واپس نہیں لی گئی جو اسمبلی کی توہین ہے۔

ملک سکندرایڈووکیٹ نے دھمکی دی کہ ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت توجہ نہیں دے رہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کی حکومت کو صوبے بھر میں “جام” کرکے رکھ دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ بجٹ پر مشاورت کی بجائے صوبائی اراکین اسمبلی پر حملہ کیا گیا، اپوزیشن اراکین پربکتربند گاڑی چلائی گئیں، وزیر اعلیٰ قبائلی روایات کے تحت اراکین کے پاس جاکر معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر مشتمل متحدہ حزب اختلاف بجٹ میں نظر انداز کیے جانے کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے اسمبلی کی عمارت کے باہر دھرنا دے کر بیٹھی ہوئی ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کی حزب اختلاف کی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ گذشتہ تین سالوں سے ان کے حلقوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیے جا رہے، فنڈز صرف حکومتی ارکان کے حلقوں میں خرچ کیے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کا خدشہ

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا

چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا

?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت میں  چیف جسٹس

امیر عبداللہیان آنکارا روانہ ہو ئے

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

درختوں کی بیماری کی شناخت  ڈیجیٹل اسٹیکر کے ذریعہ

?️ 10 جولائی 2021نارتھ کیرولینا (سچ خبریں) نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اہم کارنامہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک کی تیسری لمبی موٹر وے کی منظوری دے دی

?️ 13 جولائی 2021پشاور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر

آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ آصف

?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی

اسرائیل اور شام کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر اختلاف کا سب سے اہم نکتہ 

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریجیم کے چینل 13 نے بتایا ہے کہ دونوں

امریکہ سے 2 سالہ بچی کی غیرقانونی ڈیپورٹیشن

?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ایک فیڈرل جج نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے