?️
کوئٹہ(سچ خبریں) اپوزیشن ارکان نے حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کی حکومت کو صوبے بھر میں “جام” کرکے رکھ دیں گے۔ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کم وبیش ایک ہفتے سے بجلی گھر تھانے میں موجود اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ا پوزیشن نےحکومتی وفد سےمزیدنہ ملنےکا اعلان کیا ہے حکومتی وفد اب مزید ہمارے پاس نہ آئے۔
اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سات دن گزر گئے ہمارے خلاف درج ایف آئی آر پرہمیں گرفتار نہیں کیا جارہا، طےہوا تھا کہ اپوزیشن کیخلاف ایف آئی آر واپس لی جائےگی تاحال ایف آئی آر واپس نہیں لی گئی جو اسمبلی کی توہین ہے۔
ملک سکندرایڈووکیٹ نے دھمکی دی کہ ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت توجہ نہیں دے رہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کی حکومت کو صوبے بھر میں “جام” کرکے رکھ دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ بجٹ پر مشاورت کی بجائے صوبائی اراکین اسمبلی پر حملہ کیا گیا، اپوزیشن اراکین پربکتربند گاڑی چلائی گئیں، وزیر اعلیٰ قبائلی روایات کے تحت اراکین کے پاس جاکر معافی مانگیں۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر مشتمل متحدہ حزب اختلاف بجٹ میں نظر انداز کیے جانے کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے اسمبلی کی عمارت کے باہر دھرنا دے کر بیٹھی ہوئی ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کی حزب اختلاف کی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ گذشتہ تین سالوں سے ان کے حلقوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیے جا رہے، فنڈز صرف حکومتی ارکان کے حلقوں میں خرچ کیے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی کے سِوا تمام بڑی سیاسی جماعتیں تاحال انتخابی منشور کی تیاری میں مصروف
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات تیزی سے نزدیک آرہے ہیں لیکن
دسمبر
تیونس کے ساحل میں دردناک حادثہ، کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے
?️ 17 اپریل 2021تیونس (سچ خبریں) تیونس کے ساحل میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا
اپریل
جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 1 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
اگست
نیتن یاہو کے سینئر مشیر پر خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام، فرد جرم عائد
?️ 11 جون 2026سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے سینئر میڈیا مشیر جوناتھن اوریخ
جون
یورپ کی حمایت کے بغیر یوکرین میں ٹرمپ کے منصوبے ممکن نہیں
?️ 21 نومبر 2025 یورپ کی حمایت کے بغیر یوکرین میں ٹرمپ کے منصوبے ممکن
نومبر
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے73 سالہ فلسطینی مجاہد کی شہادت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی شہر الخلیل میں ایک ہفتہ قبل صیہونی فوجی کے ہاتھوں
جنوری
کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت
جولائی