?️
پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں، وزیرخارجہ کی امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان ٹام ویسٹ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی، دونوںوزرائے خارجہ نے دوطرفہ شراکت داری اوراقوام متحدہ سمیت تمام فورموں پر کثیرجہتی تعاون کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ نے تباہ کن سیلاب میں پاکستان کی فوری مدد کرنے پر چین کی قیادت ، حکومت اور عوام کاشکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سمرقند میں سربراہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے تذویراتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے ،ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بڑے تحفظات کے لئے حمایت میں اضافے کے مکمل عزم کااعادہ کیا ہے۔
انہوں نے معاشی روابط بڑھانے، سی پیک پرکام کی رفتار تیز کرنے اوردوطرفہ سیکیورٹی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کابھی اظہارکیا۔ وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اوراصولوں پرمبنی کثیرجہتی مسائل، آزادتجارت اور ترقی کے بارے میں چین کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کواجاگرکیا۔
اس سے قبل نیویارک میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی ناروے کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ناروے نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی اوردوسرے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے اورہمہ جہت بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ ناروے کی مزید کمپنیاں پاکستان کی پرکشش سرمایہ کاری پالیسی سے استفادہ کریں گی۔
انہوں نے پاکستانیوں کیلئے قانونی طریقے سے ترک وطن بڑھانے کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان تھومس ویسٹ کی بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر بلاول بھٹو نے افغانستا ن اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے عالمی برادری کی طرف سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط جاری رکھنے کی اہمیت پرزوردیا۔
امریکی خصوصی نمائندے نے افغانستان میں امن واستحکام اورافغانستان سے غیرملکی باشندوں کے انخلاء میں سہولت دینے پرپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
دونوں فریقین نے افغان عوام کی مشکلات کے ازالے اورعلاقائی امن واستحکام کے فروغ کے لئے پائیدارکوششوں اورعالمی برادری کے روابط کے مشترکہ مقاصد کے لئے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت کوتسلیم کیا۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی جانب سے غزہ پر بمباری کے لیے امدادی اداروں کا غلط استعمال
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ اور سلامتی نے
ستمبر
پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ آرمی چیف
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا
مئی
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک
?️ 19 دسمبر 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع
دسمبر
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعشیوں کا پانی کے ذخائر پرحملہ
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:داعشی عناصر نے اپنی تازہ کارروائی میں عراق کے صوبہ صلاح
جنوری
مراد سعید کی اپوزیشن پر شدید تنقید، لوٹ ماربچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعیدنے اپوزیشن پر شدید
مارچ
ہم یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیجنے کے لیے تیار ہیں: جرمنی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالنا بائرباک نے جمعرات کو کہا کہ
اپریل
عالمی مہنگائی کے دباؤ میں خام مال کی مارکیٹ،چین نے درآمدات میں احتیاط بڑھا دی
?️ 10 نومبر 2025عالمی مہنگائی کے دباؤ میں خام مال کی مارکیٹ،چین نے درآمدات میں
نومبر
دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجگور اور نوشکی
فروری