?️
کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے، انہیں اپنے کام اور اداکاری سے بہت لگاؤ ہے، وہ اپنے کام سے محظوظ ہوتی ہیں۔
ماہرہ خان نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں شوبز کیریئر، سماجی مسائل، پاکستان میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے سمیت شوبز شخصیات پر بلا وجہ کی جانے والی تنقید پر کھل کر باتیں کیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری شوبز شخصیات سماجی مسائل پر اس لیے بھی بات نہیں کرتیں، کیوں کہ انہیں لوگوں، میڈیا اور سیاست دانوں کی بلاوجہ تنقید کا ڈر ہوتا ہے۔
ان کے مطابق شوبز شخصیات پاکستان میں سب سے آسان ہدف ہوتی ہیں، ہر کوئی ان کی رائے اور ان کی باتوں کو غلط استعمال کرکے انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے اور انہیں ان کے بیانات اور رائے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک خاص فرقے پر الزام نہیں لگا رہیں، تاہم شوبز شخصیات کو ان کی رائے پر سیاست دانوں سمیت صحافی اور میڈیا بھی تنقید کا نشانہ بناتا ہے، کیوں کہ بظاہر شوبز کے لوگ تنقید کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین بہت ہی غیر محفوظ ہیں اور خواتین کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ ان کا لباس اور فیشن نہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ لاکھوں خواتین کے مقابلے زیادہ محفوظ زندگی گزار رہی ہیں لیکن مجموعی طور پر ملک میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ لوگوں کو یہ سوچنا چاہئیے کہ وہ اداکارہ، والدہ، بہن اور بیٹی کے علاوہ ایک وجود بھی ہیں اور وہ تمام چیزوں سے پہلے ایک انفرادی انسان ہیں، ان کی اپنی اہمیت اور حیثیت ہے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ عام طور پر معروف شخصیات اور خصوصی طور پر شوبز سے وابستہ افراد کو ایک ہی نظر یعنی عوامی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔
شوبز کیریئر پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں اپنے تمام کرداروں اور پورے کام سے محبت ہے، وہ اپنے کام کو بہت پسند کرتی ہیں، انہیں فخر ہے کہ انہوں نے جو بھی کام کیا، اچھا کیا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز کیریئر میں کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی ہو، انہیں اپنے تمام کام سے محبت ہے، انہیں شوبز میں کام کرنے کے دوران بہت سارے تخلیقی صلاحیتوں کے مالک افراد سے ملنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جسے وہ غنیمت سمجھتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس: آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت جاری
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کی پارلیمانی
ستمبر
لبنانی فوج کی حمایت میں ایک کانفرنس کی شکل میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مغرب کی کوشش
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: فرانس کے خارجہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فروری
دسمبر
شاباک میں صہیونی افسر کے تشدد کے کارنامہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے عزت نفسو نامی اسرائیلی فوج کے
نومبر
انڈونیشیا نے شرائط پوری نہ کرنے پر آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی لگادی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: انڈونیشیا نے امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے تیار
اکتوبر
حکومت اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامند
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لیے قائم
اکتوبر
غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا جائے: چیک صحافیوں کا کھلا خط
?️ 24 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا
اگست
عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ملک میں تبدیلی ضروری ہے
?️ 22 نومبر 2021لودھراں (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا
نومبر
غزہ کی سڑکوں کی صفائی کا آغاز، امدادی کارروائیوں کی رفتار سست
?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: غزہ سے المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے
اکتوبر