🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے مسلسل دباو کے بعد بالآخر برطانوی حکومت نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے پاکستان کا نام خارج کر دیا۔ پاکستان سمیت کل 8 ممالک کا نام ریڈ لسٹ سے خارج کیا گیا ہے۔
پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، کینیا، عمان اور بنگلہ دیش کو بھی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ ریڈ لسٹ سے پاکستان کے اخراج کے بعد برطانیہ جانے والے پاکستانیوں پر 14 روز کے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے خارج کرنے کے فیصلے کا اطلاق 22 ستمبر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو امید تھی کہ اسے برطانوی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے گزشتہ ماہ ہی نکال دیا جائے گا، تاہم 26 اگست کو کیے گئے اعلان میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا گیا تھا۔
برطانوی حکومت نے رواں سال 9 اپریل سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔ برطانوی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کا گڑھ بننے والے بھارت سے پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا تھا جس پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے شدید ردعمل دیا تھا۔ بعد ازاں برطانوی حکومت نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال کر امبر لسٹ میں ڈال دیا تھا، جبکہ پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے اپنی حکومت کے اس فیصلے کو پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ چونکہ پاکستان نے کرونا سے متعلق ڈیٹا ہی فراہم نہیں کیا، اسی لیے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل رکھا گیا۔ برطانوی حکومت کے اس دعوے کے بعد حکومت پاکستان نے ملک میں کرونا سے متعلق تمام ڈیٹا برطانوی حکومت کو فراہم کیا، تاہم اس اقدام کے باوجود پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا گیا۔
اس تمام صورتحال میں 3 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ہوئی ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا اور موقف اختیار کیا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پر تشویش ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف کارروائی کرے گا؟ ترک وزیر خارجہ کی زبانی
🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے دھمکی دی ہے کہ انقرہ شامی
جنوری
نواز شریف کی کرپشن!
🗓️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ
جنوری
اسحٰق ڈار کا آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ ’لیک‘ ہونے کا نوٹس
🗓️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے چیف آف
نومبر
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
صیہونیوں کا کام سکھانے کے بہانے عرب نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا منصوبہ
🗓️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صہیونیوں کی حمایت سے سائبر اسپیس پر چلنے والا ایک تعلیمی
فروری
فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر
جولائی
عمران ریاض کیس: والد کو پولیس ورکنگ کمیٹی میں تحفظات بیان کرنے کی ہدایت
🗓️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو
جون
سویڈن حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے، وزیراعظم
🗓️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن
جولائی