?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلز میں سے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج منہا کر کے بل کی بقیہ رقم جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے یہ حکم بجلی کی تیاری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کو بعد میں بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے اضافی رقم شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف محمد صادق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ساتھ ہی عدالت نے وفاقی حکومت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
عدالت نے ہدایت کی کہ اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
خیال رہے کہ درخواست گزار محمد صادق نے اپنے وکیل خالد کریم چوہدری کی وساطت سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق، لیسکو کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی، جس سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔
درخواست گزار نے استدلال کیا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔
جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم منہا کر کے بل کی بقیہ رقم جمع کرانے کا حکم دیا اور سماعت 14 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ ایک روز قبل ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی استعمال کرنے والے ایک کروڑ 71 لاکھ اور زرعی ٹیوب ویل کے 3 لاکھ صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج (ایف اے سی) سے استثنیٰ دے دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن مہنگائی کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر تجزیہ امجد شعیب کا پبلک ٹی وی
اکتوبر
برطانوی بادشاہ سے دگنی دولت کے مالک برطانوی وزیر اعظم
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے
نومبر
لاکھوں فلسطینیوں پر بھوک سے موت کا خطرہ
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ
فروری
امریکی سیاستدانوں کے پاس ووٹ لینے کے لیے ایران کے سوا کوئی موضوع نہیں!
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا
اکتوبر
کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے
جون
پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ
جون
علی امین گنڈاپور کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 9 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس
اپریل
امریکہ کو مزید کون سے ہتھیار چاہیے؟ایلان مسک
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلان مسک
دسمبر