بجلی کے بلوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا بڑا حکم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلز میں سے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج منہا کر کے بل کی بقیہ رقم جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے یہ حکم بجلی کی تیاری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کو بعد میں بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے اضافی رقم شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف محمد صادق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ساتھ ہی عدالت نے وفاقی حکومت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

عدالت نے ہدایت کی کہ اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

خیال رہے کہ درخواست گزار محمد صادق نے اپنے وکیل خالد کریم چوہدری کی وساطت سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق، لیسکو کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی، جس سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔

درخواست گزار نے استدلال کیا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم منہا کر کے بل کی بقیہ رقم جمع کرانے کا حکم دیا اور سماعت 14 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ ایک روز قبل ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی استعمال کرنے والے ایک کروڑ 71 لاکھ اور زرعی ٹیوب ویل کے 3 لاکھ صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج (ایف اے سی) سے استثنیٰ دے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

انصاراللہ یمن کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے فلسطینی

یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں سعودی اتحادی افواج کی خود سپردگی

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں تمام سعودی اتحادی عسکریت

ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی مشیرکی پاکستانی حکام کے ساتھ سیاسی مشاورت

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ امور کے سیاسی نائب وزیر علی

ممنوعہ فنڈنگ کیس پر مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا:خواجہ سعد رفیق

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے

دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:اسامہ حمدان نے آج بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں

نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، خورشید شاہ

?️ 13 فروری 2024سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف

ملکی برآمدات میں مسلسل نویں ماہ کمی، مئی میں 17 فیصد گر گئیں

?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 9 مہینے

9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 2 فروری تک ملتوی

?️ 27 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے