?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی زائد بلنگ کے معاملے پر نیپرا کی تحقیقات پر انکوائری کرنے لیے حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ توانائی ڈویژن میں جمع کروادی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی کی سربراہی میں کمیٹی نےکل رپورٹ جمع کرائی ہے، حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے چیئرمین نیپرا سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔
کمیٹی کے سربراہ عرفان علی نے ڈان نیوزکو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی نے شفاف انداز اورغیر جانب داری سے تحقیقات کی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نےجولائی، اگست میں بجلی کےاووربلنگ کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، پاور ڈویژن نےانکوائری کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) نیسپاک زرغام اسحٰق خان، انڈسٹری ایکسپرٹ عابد لودھی اور ڈائریکٹر انرجی انسٹی ٹیوٹ لمز فیض چوہدری شامل تھے، نیپرا نےجولائی، اگست 2023 میں بجلی کی اووربلنگ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی۔
نیپرا کی رپورٹ میں ایک کروڑ 38 لاکھ صارفین کو 30 روزسے زیادہ کے بلز بھیجنے کا انکشاف کیا گیا تھا، بعد ازاں نیپرا نےکے الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے تھے۔
نیپرا نےکمپنیوں کو 30 روز میں خراب بجلی میٹر تبدیل کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا، نیپرا نے غلط وصول کیے گئے بلز کودرست کرنے کے لیے کمپنیوں کو 30 روزکی مہلت دی تھی، نیپرا نے رپورٹ میں کہا تھا کہ بجلی کمپنیاں نااہلی چھپانے کے لیے دانستہ بددیانتی کر رہی ہیں، پاور ڈویژن نے بھی اپنی ابتدائی رپورٹ میں لاکھوں صارفین کی زائد بلنگ کا اعتراف کیا تھا۔
پاور ڈویژن نے زائد بلنگ، خراب میٹرز اور صارفین کے سلیب تبدیل ہونےکا بھی اعتراف کیا تھا، تانوائی ڈویژن نے ایک کروڑ سے زائد صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجنے کو تسلیم کرتے ہوئے نیپرا رپورٹ میں دیےگئے بیشتر اعدادو شمارکو غلط اورمبالغہ قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
بیروت کے لیے امریکہ کا خطرناک جال
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ ملک کی حالیہ جنگ کے بعد لبنان
مارچ
لبنان کے سامنے ر استے
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی معاصر تاریخ ہمیشہ ارادوں کے ٹکراؤ، نازک اتحادوں
اگست
ملک میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہو رہی ہے؟شبلی فراز کی زبانی
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ
جولائی
وزیراعلیٰ سندھ کا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ
?️ 6 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
جون
لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
?️ 22 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکومت کو
مارچ
قانون سےبچنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں: وزیر اعظم
?️ 21 اپریل 2021نوشہرہ(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں
اپریل
عراقی پارلیمنٹ کے واقعات کے بارے میں صدر کا بیان
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی الصدر
جولائی