?️
پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر جبکہ ثریا بی بی 87 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے ووٹنگ کے بعد گنتی مکمل ہو گئی ہے اور نتائج کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ لے کر نئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔
ان کے مدمقابل اپوزیشن کے احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ حاصل کیے۔
بابر سلیم خیبرپختونخوا اسمبلی کے 16 ویں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔
بابر سلیم سواتی ایبٹ آباد پی کے 53 سے 35 ہزار 213 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار تھے اور بعدازاں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔
اسپیکر خیبرپختونخوا منتخب ہونے کے بعد مشتاق غنی نے بابر سلیم سواتی سے عہدے کا حلف لیا۔
سنی اتحاد کونسل کےثریا بی بی 87 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار ارباب وسیم نے19 ووٹ حاصل کیے۔
ثریا بی بی چترال کے حلقہ پی کے 1 سے 18 ہزار 914 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی تھیں، وہ تحریک انصاف کی آزاد امیدوار تھیں اور بعدازاں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئی تھیں، وہ چترال سے پہلی بار جنرل نشست پر منتخب ہونے والی خاتون ایم پی اے ہیں۔
ثریا بی بی خیبرپختونخوا اسمبلی کی دوسری خاتون اسپیکر ہیں، اس سے پہلے ڈاکٹر مہر تاج روغانی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر رہ چکی ہے، جس کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔


مشہور خبریں۔
اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے: فودا چوہدری
?️ 11 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اردو
دسمبر
اسرائیل کی سازش پر بیری کا فیصلہ کن جواب
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتوں میں لبنان کی حکومت اور صدارت کی کمزوری
مارچ
فاطمہ بھٹو فلسطینیوں کی نسل کشی پر کتاب مرتب کریں گی
?️ 19 جولائی 2025سچ خبریں: معروف مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو بھارتی صحافی اور
جولائی
شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا
مارچ
بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے جس سے
نومبر
شیری رحمان کی غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان
اگست
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون
بجٹ 2024-2025: ترقیاتی فنڈنگ میں اضافے کا مطالبہ، قومی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی تشکیل شدہ قومی اقتصادی کونسل (این ای
جون