?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزارت کے معاملے پر حکومت سے ایک بار پھر گلے شکوے کردیے روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کہتے ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رفتار کو کم کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ اتحادی جماعت کے پاس ہے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ آئندہ انتخابات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وفاقی حکومت نے کوئی مرکزی کردار نہیں دیا ، اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ ووٹنگ کا تمام ہوم ورک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کروانے کے بعد یہ ذمہ داری بھی نادرا اور الیکشن کمیشن کو دے دی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حکومت سے علحیدگی اور قبل از وقت انتخابات کا عندیہ بھی دے چکی ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر قوم کو ضرورت ہوتو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں، ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گا ، حکومت کا ساتھ جمہوریت بچانے کیلیے دیا، ہمارے بغیر بھی جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیٰحدہ ہوسکتے ہیں ، ہم کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے، جس دن ہماری حجت تمام ہوئی ہم حکومت ہی نہیں ایوان بھی چھوڑ دیں گے۔
ایم کیو ایم کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کوئی تنظیمی مطالبات نہیں کیے تھے لیکن اس وقت ملک کے حالات بہت خراب ہیں ، مہنگائی بہت ہوگئی ہے ، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے ، عوام کے لیے انتظام کریں تاکہ وہ زندہ رہ سکیں ، تعلیم کے لیے بھی کچھ کرنا چا ہیے ، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بیلٹ پیپر کم ہوگئے ہیں، ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گا ،ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب اراکین اسمبلی اور سابقہ بلدیاتی نمائندہ گان اپنا کام شروع کردیں، جب حکومتی مشینری عوامی مسائل حل نہیں کرے گی تو ہم کریں گے، حکومتوں نے عوامی مسائل حل نہیں کیے تو ہم شیڈو کیبنٹ بنائیں گے ، شہری سندھ کے عوامی مسائل ہمیشہ ہم نے حل کیے ہیں اس بار بھی ہم ہی کریں گے، سابقہ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلیے کوششیں تیزکردیں، جب تک نئے بلدیاتی نمائندے منتخب نہیں ہوتے آپ ہی بلدیاتی نمائندے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس کے ساتھ جنگ جلدی ختم نہیں ہوگی: زیلنسکی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: روس پر ملک میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام
ستمبر
امریکہ کی بحیرہ احمر میں مہم جوئی بے سود، اسلحہ خانہ شدید متاثر
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر نیوی نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر
مئی
بی بی سی کے دفتر کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر سرخ رنگ
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کی حامی احتجاجی تنظیم
اکتوبر
داعش کے موجودہ سربراہ کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا اہم اعتراف
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے خفیہ تفتیش کی کچھ رپورٹ کی بنیاد پر
اپریل
کیا صیہونی ریاست خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں کی
جولائی
کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق فوری نافذ کرنے کا فیصلہ، آہنی دروازے لگانے کی تجویز
?️ 13 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی
نومبر
حماس کو غزہ پر کنٹرول کا کبھی لالچ نہیں رہا
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں 470 دن تک جاری رہنے والی
فروری
بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی