?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ اور کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی ملاقات کی، ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تحفظات دو رکرنے کی یقین دہانی کرادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کنونیئر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کی صورتحال اور ایم کیوایم پیپلزپارٹی معاہدے پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی ، وسیم اختر اور فیصل سبزواری شریک ہوئے۔
ملاقات میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ ، سعد رفیق اور ایاز صادق کی بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیوایم نے شکوہ کیا کہ اگر اس حوالے سے کچھ نہ ہوا تو ہمارا حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا۔
اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آپ اس معاملے میں مداخلت کریں اور معاہدے پر عملدرآمد کروائیں۔ شہری سندھ کے مسائل کا حل نہ ہوا تو حکومت میں شامل نہیں رہیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تحفظات دو رکرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایسے تنہاء نہیں چھوڑ سکتے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے خود بات کروں گا۔
اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کا گورنر ہاس میں ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بلدیاتی ترامیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے میں گورنر سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، جس میں گورنر سندھ پیپلز پارٹی سے متعلق ایم کیو ایم کے بلدیاتی ترامیم سے متعلق تحفظات وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔ گورنر سندھ کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گورنر ایم کیو ایم کو آگاہ کریں گے۔ گورنر سندھ کی ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اور اجلاس متوقع ہے۔ ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم حتمی فیصلہ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکی ایلچی کی سعودی عہدیداروں سے ملاقات
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی نے سعودی
ستمبر
عراق کے ہمسایہ ممالک کا بغداد میں اجلاس
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عراق ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے
اگست
ٹرمپ نے بن سلمان کی پیش کردہ کافی نہیں پیی! وجہ؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے تصاویر شیئر کی ہیں جن
مئی
غزہ کے 60 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے
مئی
سعودی عرب میں ترک اسکولوں کا دوبارہ آغاز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں ریاض اور انقرہ کے اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں
اگست
ریان نامی 5 سالہ مراکشی بچہ جان کی بازی ہار گیا
?️ 6 فروری 2022مراکشی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیان میں 5 سالہ بچے ریان
فروری
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے
جولائی
صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ آگ کے خلاف آگ ہے: صنعا
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے پیر
مئی