ایم کیوایم کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ اور کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی ملاقات کی، ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تحفظات دو رکرنے کی یقین دہانی کرادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کنونیئر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کی صورتحال اور ایم کیوایم پیپلزپارٹی معاہدے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی ، وسیم اختر اور فیصل سبزواری شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ ، سعد رفیق اور ایاز صادق کی بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیوایم نے شکوہ کیا کہ اگر اس حوالے سے کچھ نہ ہوا تو ہمارا حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا۔

اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آپ اس معاملے میں مداخلت کریں اور معاہدے پر عملدرآمد کروائیں۔ شہری سندھ کے مسائل کا حل نہ ہوا تو حکومت میں شامل نہیں رہیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تحفظات دو رکرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایسے تنہاء نہیں چھوڑ سکتے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے خود بات کروں گا۔

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کا گورنر ہاس میں ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بلدیاتی ترامیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے میں گورنر سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، جس میں گورنر سندھ پیپلز پارٹی سے متعلق ایم کیو ایم کے بلدیاتی ترامیم سے متعلق تحفظات وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔ گورنر سندھ کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گورنر ایم کیو ایم کو آگاہ کریں گے۔ گورنر سندھ کی ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اور اجلاس متوقع ہے۔ ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم حتمی فیصلہ کرے گی۔

مشہور خبریں۔

یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا

آئی ایم ایف کا نواں اور دسواں جائزہ ایک ساتھ ہوسکتا ہے، اسحٰق ڈار

?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بین

شامی حکومت مخالفین کے درمیان تصادم

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالف اتحاد کے ایک رہنما نے مخالفین کے درمیان

یمن میں صیہونیت کے خلاف طوفان؛ غزہ کی حمایت میں عوامی سمندر اور مسلح مزاحمت جاری

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کے عوام نے ایک بار پھر ہفتہ وار ملین

پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست پر سماعت شروع

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ‏سپریم کورٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے ملک

شام میں امریکی مشکوک نقل و حرکت

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت کے نائب سربراہ

کورونا: مزید 102 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 21 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے، گذشتہ

نادرا کو بااختیار بنانے کے لیے قانون متعارف

?️ 12 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے نادرا کو بااختیار بنانے کے لیے قانون متعارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے