?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر آنے والے مسافروں کو ایک سے زیادہ موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ریونیو باڈی نے بیگیج رولز 2006 میں ترمیم کے مسودے کا ایس آر او 2028 (آئی)/2024 جاری کیا اور اسٹیک ہولڈرز سے 7 دن کے اندر رائے طلب کی تھی جو 13 دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔
ایف بی آر نے رول 2 میں ’کمرشل مقدار‘ کی تعریف میں ترامیم کی تجویز دی ہے تاکہ مسافروں کی ملک میں آنے والی اشیا کی تعداد اور قیمت کو محدود کیا جاسکے۔
کمرشل مقدار ایسی اشیا کو کہا جاتا ہے جو ذاتی استعمال کے بجائے ’تجارتی یا مالیاتی‘ مقاصد کے لیے لائی جاتی ہیں۔
مسودے میں کی گئی ترمیم کے تحت تجارتی حجم کی مالیت 1200 ڈالر مقرر کی گئی ہے، اگر ترامیم کا مسودہ منظور ہو جاتا ہے تو 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا کو ’کمرشل مقدار‘ سمجھا جائے گا اور ضبط کر لیا جائے گا۔
اسی طرح ترمیم کے مسودے میں مسافروں کو بیرون ملک سے اپنے ذاتی استعمال میں پہلے سے استعمال ہونے والے موبائل فون کے علاوہ صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ مسافروں کے سامان میں موجود کسی بھی دوسرے موبائل فون کو ضبط کرلیا جائے۔
ایک اور ترمیم میں ضبط شدہ اشیا کی وصولی کے عمل میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے، اس سے قبل حکام کی جانب سے ضبط کیے گئے تجارتی سامان کو ڈیوٹی یا جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑ دیا جاتا تھا۔
فی الحال، ایف بی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کے علاوہ اشیا کی قیمت کے 30 فیصد کے مساوی جرمانے کی ادائیگی کے بعد کمرشل مقدار میں شمار کی جانے والی اشیا جاری کی جائیں گی۔
اب، ایف بی آر نے رول 17 میں ترمیم کی تجویز دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’کمرشل مقدار میں لائی جانے والی اشیا کو ڈیوٹی، ٹیکس اور ریڈیمپشن جرمانے کی ادائیگی پر بھی واپس نہیں کیا جائے گا‘۔
مشہور خبریں۔
خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں کے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا
?️ 16 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) حکومت نے کل سے پخیبرپختونخوا کئی شہروں میں تعلیمی ادارے
مارچ
اسٹیبلشمنٹ، مفاد پرست سیاستدان راستے سے ہٹ جائیں اور ناکامی تسلیم کریں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 29 نومبر 2024سکھر: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
نومبر
غزہ کا صحتی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر: عالمی ادارہ صحت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت (WHO) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے
جون
امریکہ دہشت گردی کا عاشق اور معصوم بچوں کے خون کا پیاسا ہے:مقتدی صدر
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے غزہ میں
نومبر
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر کا عمان میں مشن
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر، جو اس ملک
مارچ
مزاحمتی محاذ کا اتحاد قائم رہا تو بن گورین ائرپورٹ پر کابل ائرپورٹ کا منظر دہرایا جائے گا!:عطوان
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے تل ابیب کو رسوا
مئی
یوکرین کی امیدواری نے یورپ کو مضبوط کیا: زیلینسکی
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے
جون