?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہےسسٹم ہیک ہونے پر جس کوسزاملنی چاہیے تھی اس کومل چکی ہے۔ اس سے قبل بھی انڈین ہیکرز نے 2019ء میں بھی ایف بی آرکا سسٹم ہیک کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا انڈین ہیکرز نے ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا تھا، اس سے قبل انڈین ہیکرز نے2019میں بھی ایف بی آرکاسسٹم ہیک کیا تھا۔
وزیرخزانہ شوکت کا کہنا تھا کہ سسٹم ہیک ہونے پرجس کوسزاملنی چاہیےتھی اس کومل چکی ہے، اب ایف بی آرکےآئی ٹی سسٹم کواپگریڈکیاجارہاہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے تصدیق کی تھی کہ ایف بی آر سسٹم ہیک ہو گیا تاہم سسٹم ہیک ہونے سے ایف بی آر سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اہم حصہ اب فعال ہے۔
شوکت ترین نے کہا تھا کہ ایف بی آر نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کا غیر ملکی ماہرین تفصیلی جائزہ لیں گے۔ جائزہ لینے کے بعد نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔
وفاقی وزیر نے بریفنگ میں مزید کہا کہ ایف بی آر نوٹسز کا سلسلہ روک دیا گیا ہے،ہمارے پاس ڈیڑھ کروڑ افراد کا ڈیٹا موجود ہے جو سیلز ٹیکس دے سکتے ہیں، یہ ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا گیا ہے اور ان کو ایک پیغام بھیجا جائے گا،اگر وہ پیغام پر اپنا جواب دیتے ہیں تو ٹھیک نہیں تو قانونی کاروائی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا سعودی عرب میں تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے
اپریل
اسرائیل نے موساد کے نئے سربراہ کی شناخت ظاہر کردی
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ
مئی
یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
امریکی صدارتی انتخابات میں اہم مسائل
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کے 4 سالہ
فروری
بن سلمان کا صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا منصوبہ
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل
جنوری
تمام اتحادی جماعتیں متفق ہیں انتخابات آئین کے مطابق جلد از جلد ہونے چاہئیں، اعظم نذیر تارڑ
?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہا
اگست
چین کی امریکہ مخالف کاروائی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن
جنوری
نیٹو کو روس کی دھمکی پر امریکی ردعمل
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے روسی صدر کی جانب سے نیٹو کو
ستمبر